کورونا کا ڈر دکھانے کی جگہ مسئلہ حل کرے سرکار!
کسان لیڈروں نے سرکار کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ دھرنے کی جگہ سے نہیں ہٹیں گے ان کا کہنا ہے کہ یہاں اب احتجاجی کسانوں کا ایک گاو¿ں بس گیا ہے کورونا کا ڈر دکھا کر آندولن ختم کرانے کی سرکار کی کوشش بیکار جائے گی اس سے بہتر ہے کورونا کی روک تھا م کے انتظام یہاں بھی کئے جائیں کسانوں نے اس کی تعمیل بھی کرنا شروع کردی ہے کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے صاف الفاظ میں کہا کہ کسان اپنی مانگیں پوری ہوئے بغیر کسی بھی قیمت پر یہاں سے نہیں ہٹیں گے ہم کہاں جائیں گے یہیں رہیں گے یہ ہمارا گاو¿ں ہے کوئی بھی سرکار گاو¿ں کے لوگوں کو بھگا نہیں سکتی جوائنٹ کسان مورچہ ، غازی پور کے نیتا جگتار سنگھ باجو نے کہا کسان آندولن ایک گاو¿ں کی شکل لے چکا ہے سرکار آندولن کو ختم کرنے کی کوئی سازش رچتی ہے تو اسے سنگین نتیجہ بھگتنے پڑیں گے کسان اسٹیج سے کہا کہ اب یہ ہمارا گاو¿ں بن گیا ہے کورونا قواعد کی تعمیل کرتے ہوئے یہ آندولن جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آندولن کہ جگہ میں کوئی تشد د آمیز واقعہ ہوتا ہے تو اس کیلئے سیدھے طور سے سرکار ذمہ دار ہوگی واردات کی جگہ میں کسانوں کو ہٹانے کا موضوع ہمیشہ سے ہی اہم رہا ہے لیکن گرمی ہوتے ہوتے مغرب کی ہواو¿ں نے گرمی سے کسانوں کو تھوڑی راحت دے دی ہے جس وجہ سے دھول بھری آندھی سے اسٹیج پر جاری جو سرگرمی تھی وہ تھوڑی دیر کیلئے رک گئی تھی ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں