ویکسین اور کورونا ٹیسٹ ایک ہی جگہ !
دہلی میں لاک ڈاو¿ن کے دوران ویکسی نیشن اور ٹسٹنگ کیلئے لوگوں کو چھوٹ دی گئی ہے لیکن ڈسپنسریوں میں ان دنوں کاموں کیلئے جانے والے لوگ کافی پریشان ہیں ڈرے ہوئے ہیں ساو¿تھ ویسٹ ایرئیا کی ڈسپنسریوں میں ایک ہی جگہ پر ٹسٹنگ اور ویسکی نیشن کیلئے لائنیں لگ رہی ہیں بھڑ اتنی ہے سماجی دوری بنائے رکھنامشکل ہورہا ہے یہاں ٹسٹنگ لائن میں لگے بہت سے مریج کھانستے اور چھینکتے دیکھے گئے اتنی تیز گرمی میں پسینے کے سبب لوگ ماسک ابھی نیچے کر لیتے ہیں تاکہ کھل کر سانس لے سکیں ایسے میں لوگوں کو ڈر ہے کہ وہ آئے تو ویکسین کیلئے ہیں لیکن کہیں انہیں کورونا نہ ہوجائے یہی حال پالم، منگلا پوری دونوں ڈسپنسریوں کا ہے یہاں صبح سے ہی قطاریں لگ جاتی ہیں اور کئی گھنٹے میں ٹسٹنگ یا ویکسین لگنے کا نمبر آتا ہے اس وقت بھیڑ کم رہے اس کیلئے سرکار کو قدم اٹھانے چاہئے سرکار کو پہلے کی طرح ٹسٹنگ کیمپ لگانے چاہئے تاکہ لوگوں کو اپنے گھروں کے پاس ہی ٹسٹنگ کی سہولت ملے اور بھیڑ نہ لگانی پڑے اگر ڈسپنسریوں میں ہی ٹسٹنگ اور ویکسی نیشن کرنی ہے تو دونوں کے وقت الگ الگ کردینے چاہئے ویکسی نیشن کےلئے آنے والے لوگ ٹسٹ کرانے والے مریضوں سے نہ مل پائیں بہت سے لوگوں کے مطابق اس طرح کے انتظا م لوگوں کو ویکسین لگوانے سے دور کرسکتا ہے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں