کیوں بھائی چاچا ہاںبھتےجا!

لوک جن شکتی پارٹی میں بغاوت کے بعد اب پارٹی کے بانی سورگئے رام ولاس پاشوان کے بیٹے چراغ پاسوان اور ان کے چاچا پشو پتی کمار پارس کی جانب سے پارٹی پر بالادستی کو لیکر شروع ہوئی لڑائی اب قانونی داو¿ں پیچ میں الجھ گئی ہے دونوں ہی فریق اپنی بالادستی قائم رکھنے کےلئے چناو¿ کمیشن پہونچ گئے ہیں پشو پتی فریق کی طرف سے بلائی گئی قومی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اب چراغ کے فریق نے 20جون کو پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ بلائی ہے ایل جے پی میں جس طرح کی آپسی لڑائی شروع ہوئی ہے وہ جلد رکتی نظر نہیں آرہی ہے ایل جے پی کے بانی رام ولاس پاسوان کے بھائی و ایم پی پشو پتی کمار پارس کی قیادت میں پارس سمیت پارٹی کے پانچ ممبران پارلیمنٹ کی بغاوت کے بعد ایل جے پی میں بالا دستی کی لڑائی دن بدن تیز ہور ہی ہے پشو پتی پارس کو پارٹی کا قومی صدر چن لیا گیا ہے اس سے پہلے لوک سبھا سکریٹریٹ انہیں پارلیمانی پارٹی کا لیڈر بھی ڈکلیئر بھی کر چکا ہے چاچا پشو پتی پارس کی طرف ایک کے بعد ایک جھٹکا جھیل رہے ان کے بھتیجے چراغ پاسوان کے تیور بھی اب جارحانہ لگتے ہیں انہوں نے پارٹی پر اپنا قبضہ قائم رکھنے کے لئے فیصلہ کن لڑائی چھیڑ دی ہے چراغ پاسوان اپنے کچھ پارٹی لیڈروں کے ساتھ چناو¿ کمیشن سے جا کر ملے اور پارٹی کے جھنڈے اور چناو¿ نشان پر اپنا دعویٰ پیش کیا اور چناو¿ کمیشن سے مانگ کی کہ پشو پتی پارس گروپ کو پارٹی کے چناو¿ نشان اور جھنڈے کے استعمال سے روکا جائے جو پانچ ایم پی ان کے چاچا پارس کے ساتھ ہیں انہیں پارٹی سے نکالا جا چکا ہے اس لئے اب وہ آزاد ایم پی ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!