نصرت جہاں کہ مشکلیں بڑھ سکتی ہے!

مغربی بنگال کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی ایم پی نصرت جہاں کی مشکلیں بڑھتی نظر آرہی ہیں ان کی شادی کا معاملہ لوک سبھا سکریٹریٹ تک پہونچ گیا ہے بھاجپا کے ایم پی سنگ مترا موریا نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر نصرت کی لوک سبھا ممبر شپ منسوخ کرنے کی مانگ کی ہے ان کا کہنا ہے نصر ت جہاں کا رویہ حیرت انگیز ہے اور متنازعہ ہے شادی کے مسئلے پر انہوں نے عدالتوں کو دھوکے میں رکھا ہے ساتھ ہی پارلیمنٹ کے وقار کو ٹھیس پہونچائی ہے مانگ کی ہے معاملے کو پارلیمنٹ کی ایتھکس کمیٹی میں بھیجا جانا چاہئے جہاں پر نصرت پر ایکشن لیا جانا چاہئے مترا نے لکھا ہے نصرت جہاں نے لوک سبھا ممبر کے ناطے حلف کے دوران اپنا نام نصرت جہاں روحی جین بتا یا تھا لوک سبھا کی ویب سائٹ پر بھی انکے شوہر کا نام متھل جین لکھا ہے ان کی شادی میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی شامل ہوئی تھیں کسی کو بھی نصرت کی ذاتی زندگی میں یا اس کی کسی طرح کی دخل اندازی نہیں کرنا چاہئے لیکن ان کے حالیہ بیان کا مطلب ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر پارلیمنٹ کو غلط جانکاری دی انہوں نے ووٹروں کو بھی دھوکہ دیا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!