کووڈ کے بعد مریضوں میں دل کے دورہ سے اموات !

بھارت میں بھلے ہی کورونا انفیکشن کی تعداد میں کمی آرہی ہے لیکن کووڈ کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے دہلی جھارکھنڈ سمیت دیگر ریاستوں میں کووڈ کے بعد پیدا مسئلے کے ساتھ مریض اسپتال پہونچ رہے ہیں ۔ماہرین کا دعویٰ ہے کہ کووڈ کے بعد زیادہ تر موتیں دل کا دورہ پڑن سے پورہی ہیں ۔دہلی کے سبدر جنگ اسپتال کے کمیونٹی میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے چیف ڈاکٹر دگل کشور کے مطابق کووڈ کے بعد مریضو ں میں جو شوگر جیسی بیماریوں سے مبتلا ہیں ان میں خون کا دورہ و خون جمنے کے بعد قلب حرکت رکنے کے امکان زیادہ رہتے ہیں جھارکھنڈ کے رمس سمیت ریاست کے سبھی اسپتالوں میں کووڈ کے بعد پیدا دشواریوں کے ساتھ مریض پہونچ رہے ہیں ۔اور موتیں بھی ہو رہی ہیں ۔ادھر رمس کیئر کے انچارج ڈاکٹر کے پی بھٹا چاریہ نے بتایا کووڈ کے بعد مریضوں میں زیادہ تر اموات دوران خون میں رکاوٹ یا دل کا دورہ پڑنے سے ہو رہی ہیں ۔زیادہ تر مریضوں کے پھیپھڑے خراب ہیں جس سے انہیں سانس لینے میں کافی دکت ہوتی ہے ۔خون کے تھپیڑے سے جگر جام ہو جاتا ہے جو ہارٹ تک پہونچ جاتے ہیں ۔اور دل کا دورہ پڑرہے ہیں ۔رمس میں 29 مریض بھرتی ہیں جن میں یومیہ تین سے چار مریضوں کی موت ہو رہی ہے مرنے والوں کی عمر 35 سے 70 کے درمیان ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!