بالی ووڈکا بائیکاٹ کلچر !

اداکار کارتک آرین اور فلم میکر کرن جوہر کی دوستی ٹوٹنے کے ساتھ ہی کارتک کے ہاتھ سے ایک کے بعد ایک کئی فلموں کے نکلنے کی خبروں نے ہمیں سوشانت سنگھ راجپوت کا قصہ یا د دلا دیا ہے کیسے سوال اٹھ رہے ہیں کہ کہیں کرن سے تنازع کے بعد کارتک بالی ووڈ کلچر کا شکار تو نہیں ہورہے ہیں بالی ووڈ کے ابھرتے ستارے کارتک آرین پچھلے کچھ عرصے سے ایک کے بعد ایک فلمیں گنوانے کو لیکر سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں کارتک کو پروڈیسر کرن جوہر نے اپنی فلم دوستانہ ٹو کو سے قریب بیس دن کی شوٹنگ کے بعد الگ کر دیا وہیں کچھ دن بعد کرن کے قریبی دوست سارخ خاں کے بینر کی فلم فریڈی سے بھی کارتک آو¿ٹ ہوگئے یہی نہیں حال ہی میں کارتک کے آنند رائے کی گینگسٹر ڈرامہ فلم کا حصہ نہ بنے رہنے کی بھی خبریں آئی ہیں ایسے میں لوگوں کے ذہن میں یہی سوال آیا کہ آخر کارتک کے ساتھ ایسا کیوں ہورہا ہے ایک طرف کارتک پر اسکرپٹ میں نقطہ چینی کرنے کے الزام لگ رہے تو فینس کے مطابق کرن کے ساتھ کنٹرورسی کے بعد انڈسٹری کی ایک لابی کارتک سائٹ لائن کر رہی ہے اس درمیان فلم میکر انو بھو سنہا کارتک کی سپورٹ میںآگے آئے ہیں انہوں نے ٹویٹ کیا کہ کارتک آرین کے خلاف جو کمپین چلائی جا رہی ہے اسے لیکر میں فکر مند ہوں اور یہ بہت ہی نا مناسب ہے اور میں کارتک کی خاموشی کا احترام کرتا ہوں جب فلم بزنس کے جانکار ایسا نہیں مانتے ان کا کہنا ہے فلموں میں ایکٹرس کا رپلیس منٹ کوئی نئی بات نہیں ہے حالانکہ بالی ووڈ میں یہ بائیکاٹ کلچر بھی کوئی نئی بات نہیں ہے ایکٹر وویک اوبرائے سے لیکر اور مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر تک اس کا شکار ہوچکے ہیں پچھلے سال سورگیہ ادا کار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ان کے ان کے پرستاروں نے کرن جوہر اور آدتیہ چوپڑا جیسے بڑے پروڈیسر کے اوپرسوشانت کو کنارے کرنے کام چھیننے جیسے الزام لگائے ہیں آدتیہ چوپڑانے سوشانت سنگھ کے ساتھ تین فلموں کا کنٹریکٹ سائن کیا تھا ا ن میں سے دو فلمیں اصل ریموس اور مکیش بخشی بڑی فلمیں ہیں لیکن سوشانت ایک اداکار ایک اہم فلم پانے سے آدتیہ چوپڑا نے ایک سال انتظار کے بعد ہاتھ کھینچ لیا تھا سوشانت نے اس فلم کے چکر میں کئی فلمیں کرنے سے منع کیا تھا ایسے میں آدتیہ چوپڑا سے تلخی کے بعد سوشانت نے کنٹریکٹ توڑ دیا اور پھر فلم دھونی کے سپر ہٹ ہونے کے باوجود سوشانت کو انڈسٹری والوں کی ویسی واہ واہ نہیں ملی وہیں کئی فلموں کی پہلی چوائز ہونے کے با وجود سوشانت کو رپلیس کر دیا گیا یہی نہیں کرن جو ہر کے شو پر کئی بار ان کا مذاق بھی بنا فینس نے ان سب کو ان کے خلاف لابنگ قرار دے کر احتجاج جتایا آخر کار سوشانت سنگھ نے خود کشی کر لی پروڈیوسر کرن جوہر پر نیپوٹزنم کو بڑھاوا دینے کا الزام لگانے والی اداکارہ کنگنا رنوت بالی ووڈ میں گروپ بندی و باہری اداکاروں کو بلی کرنا اور بھائی بھتیجہ واد کے چلن کے خلاف بار بار آواز اٹھا چکی ہے کنگنا کھلے عام انڈسٹرے کے اس پاور گیم کے خلاف بگل پھونک چکی ہیں اس کلچر کے شکار کئی ہوچکے ہیں خاص ہیں وویک اوبرائے جاوید اختر اور پرینکا چوپڑا وغیرہ ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!