Translater
23 جون 2021
کٹر پسند ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر ہوں گے !
ایران کو نیا صدر مل گیا ہے ۔چناو¿ میں کٹر پسند لیڈرابراہیم رئیسی کوبھاری ووٹ سے کامیابی ملی ہے وہ اگست میں موجودہ صدر حسن روحانی کی جگہ لیں گے رئیسی دیش کے سپریم لیڈر آیت اللہ علیٰ خامنئی کے قریبی اور چیف جسٹس ہیں ۔انسانی حقوق خلاف ورزی کو لیکر امریکہ نے ان پر پابندی لگا رکھی ہے ۔ایٹمی پروگرام کو لیکر امریکی پابندیوںسے دوچار ایران کے صدر کے عہدہ کے لئے ووٹنگ کرائی گئی اس میں چھ کروڑ ووٹروں میں سے 2.90 کروڑ ووٹروں نے ووٹ ڈالے چناو¿ افسران کے مطابق رئیسی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں ۔رئیسی امریکہ و یوروپی ممالک کٹر تنقید کرنے والے ہیں ۔انہوں نے چناو¿ کے دوران سیاسی یا معاشی مسئلوں پر بحث نہیں کی لیکن ایٹمی سمجھوتہ کی بحالی کی پیروی کی یہ نیوکلیائی سمجھوتہ 2015 میں ایران اور امریکہ سمیت چھ بڑی طاقتوں کے درمیان ہوا تھا ۔سال 2015 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدہ سے اپنے دیش کو الگ کر لیا تھا اور ایران پر سخط پابندیاں لگا دیں تھیں ۔ایم این ایس ٹی انٹرنیشنل نے ایران کے نئے منتخب صدر رئیسی کے خلاف جانچ کی مانگ دہرائی ہے ۔امریکہ ان پر الزام لگاتا رہا ہے کہ گزشتہ آٹھویں دہائی میں سیاسی قیدیوں کو پھانسی دینے میں ان کا اہم رول رہا ہے ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ٹرمپ کے ڈاکیہ عاصم منیر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آج کل آنکھ اور کان پاکستانی فوج کے چیف عاصم منیر پر لگے ہوئے ہیں ۔یا یوں کہیں کہ ٹرمپ کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں ...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں