یوگی نے ڈی ایم سے کہا بکواس بند کرو !

گوتم بدھ نگر میں خطرناک شکل اختیار کرتے جا رہے وائرس سے نمٹنے کے انتظام دیکھنے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ پیر کی دوپہر گریٹر نوئیڈاآئے تھے انہوں نے گوتم بدھ یونیوسٹی میں حکام کے ساتھ میٹنگ کی اور ضلع میں تیزی سے پھیلے وائرس کے بارے میں جب وزیر اعلیٰ نے سوال کیاتو ڈی ایم بی ایم سنگھ نے صفائی دینے کی کوشش کی میٹنگ کے دوران پڑی جھاڑ کے بعد ضلع افسر نے چیف سکریٹری آر کے تیواری کو خط لکھ کر تین مہینے کی چھٹی مانگی اس کاشوشل میڈیا پر ویڈیو وائر ل ہو گیا جس میں وزیراعلیٰ اس افسرکو بکواس بند کرنے کو کہہ رہے ہیں ۔ضلع مجسٹریٹ کے چھٹی مانگنے کا خط بھی میڈیا میں آگیا جس وجہ سے کھلبلی مچ گئی ۔اس کے بعد چیف سکریٹری نے بتایا کہ بی ایم سنگھ کو نوئیڈا کے ڈی ایم کے عہدے سے ہٹاکر ریونیو کونسل میں بھیج دیاگیا ہے۔ان کی جگہ جگت سبھاش گوتم بدھ کے نئے ڈی ایم بنا دیے گئے ہیں ۔ذمہ داری سنبھالنے کے بعد پیر کو وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ گریٹر نوئیڈا پہونچے اور انہوں نے سب سے پہلے نوئیڈا کی سیز فائر کمپنی میں آئے غیر ملکی شہریوں او ر ان کے سبب ضلع میں پھیلے انفکشن پر سوا ل کیاوزیر اعلیٰ کی طرف سے الزمات پر ناراضگی ظاہر کرنے پر ڈی ایم بی ایم سنگھ نے کہا تھا کہ وہ روزانہ اٹھارہ گھنٹے کام کر رہے ہیں اس کے باوجود اگر وہ حالات سنبھا ل نہیں پارہے ہیں تو وہ گوتم بدھ نگرمیں نہیں رہنا چاہ رہے ہیں تو اس پر وزیر اعلیٰ نے جھاڑ پلا دی ۔ڈی ایم نے وزیر اعلیٰ کے لوٹتے ہی چیف سکریٹری کو خط لکھا اور انہوں نے یہ خط اور پھر اسے میڈیا میں لیک کر دیا ۔یہ سنگین ڈسپلن شکنی ہے اور اس کے لیے ان کے خلاف شعبہ ذاتی کاروائی کی جائے گی ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟