یوپی کی مساجد میں ٹھہرے ملے غیر ملکی شہری !

دہلی میں تبلیغی جماعت میں شامل ہونے آئے کئی غیرملکی جماعتی شہری یوپی کی مختلف مساجد میں ٹھہرے ہوئے تھے جنہیں منگلوار کو پکڑاگیا ۔لکھنو ¿ پولیس کمشنر اور دیگر سینئر افسر لکھنو ¿ راجدھانی کے علاقے کیسر باغ کی مرکزی مسجد میں پہونچے جہاں کرغستان او رقزاکستان کے چھ شہری ٹھہرے ہوئے تھے ۔خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے دی گئی اطلاع پر افسر مسجد میں پہونچے ۔تبلیغی جماعت کا اجلاس 13سے15مارچ کے درمیان ہوا تھا ۔ان شہریوں کو میڈیکل جانچ کے لیے بھیجا گیا اس کے بعد انہیں دیگر لوگوں سے الگ رکھا گیا ۔یہ جن جن لوگوں سے ملے تھے ان کو بھی علیحدگی میں بھیج دیاگیا ہے ۔غیر ملکی ایکٹ اور آئی پی سی کی دفعات کے تحت 4لوگوں پر مقدمہ درج کیاگیا ایس پی (دیہات)ابھیناتھ پانڈے نے بتایا کہ خفیہ یونٹ نے 19لوگوں کے ٹھکانے کے بارے میں بتایا ۔ان کا قصور یہ تھا کہ یہ مقامی افسران کو بتائے مسجدوں میںگئے اور وہاں کی انتظامیہ نے پولیس کو جانکاری نہیں دی ۔وہیں ایک دوسرے ایس پی (سٹی)بریجیش کمار سریواستو نے بتایاشیخ عبداللہ مسجد میں واقع مسافر کھانہ میں یہ لوگ بائیس مارچ سے رکے ہوئے تھے اور یہ نظام الدین تبلیغی اجتماع کے بعد یہاں آئے تھے۔مسجد کے متولی وسیم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ادھر پہلی موت مکہ سے لوٹے دو لوگوں میں کورونا وائرس پائے جانے کے بعد ہوئی ہے ۔اور یہاں 35لوگوں کے خلاف الگ تھلگ رہنے کے قوائد کی خلاف ورزی کامقدمہ درج کر لیا ہے ۔ضلع مجسٹریٹ ویبھو شریواستو نے بتایا کہ 35لوگ 25فروری کو عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب گئے تھے اور ان سبھی کی 20مارچ کو واپسی ہوئی تھی ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!