اولمپکس 2020کاٹلنا،نئی چنوتیاں!
ٹوکیومیں کورونا وبا کے درمیان ٹوکیومیں ہونے والے اولمپکس کے کھیلوںکو ایک سال کے لیے ٹالنے کے بعد اب ٹوکیو کے سامنے نئے سرے سے کھیلوں کی میزبانی کی تیاری کی چنوتی ہے اور اس کے لیے کئی پہاڑ سر کرنے ہوں گے دور امن میں پہلی بار ملتوی ہوئے ان کھیلوں سے جڑے ہر پہلو مثلاً انعقاد کی جگہوں سکیورٹی ٹکٹ اور رہنے کاانتظام اور نئے سرے سے کام کرنا ہوگا ابھی یہ بھی طے نہیں ہے کہ کھیلوں کی تاریخیں کیا ہوںگی؟ بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی کے چیف تھامس باک نے کہا ضروری نہیں ہے کھیل گرمیوںمیں ہی کرائے جائیں اور اس کے بارے میں ابھی سارے متبادل کھلے ہیں ۔بین الاقوامی پیرا لمپک کمیٹی کے ترجمان کریگ اسپینس نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے دنیا کی سب سے بڑی توقع پوری کرنے میں بس ااب ایک ٹکڑا لگانا تھا اوراب نئے سرے سے یہ کام شرو ع کرنا ہوگا وقت اب بہت کم رہ گیا ہے ۔جاپان نے ان کھیلوں کو ریکوری اولمپکس کے طور پر پیش کیا تھا وہ دنیا کودکھانا چاہتا ہے ۔زلزلہ ،سونامی اور وزیر اعظم شین جو اوے نے کہا اگلے سال ہونےوالے ٹوکیو اولمپکس 2020اس نئے وارث پر انسان کی جیت کی بحالگی دے گا ۔جاپان کے حکومت کے ترجمان نے کہا امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی بات چیت میں یہی پیغام دہرایا ہے ۔دونوں لیڈروں میں اس بات پراتفاق ہو گیا یہ کھیل نئے کوروناوائرس پر انسان کی جیت کا ثبوت ہوں گے ۔لیکن ایک سوال یہ ہے کہ اس پروگرام کو منعقد کرنے کے لیے جگہ دستیاب ہوں گی ؟ٹکٹ ہولڈروں اور سماجی رضاکاروں کا کیاہوگا ۔اگلے سال کے کھیل کلنڈر میں اولمپک کے لیے جگہ کیسے بنے گی ۔کھیل گاو ¿ں کا کیا ہوگا جہاں 4000سے زیادہ عالیشان فلیٹ بنے ہیں وہ بک چکے ہیں ۔ہوٹلوں کی بکنگ وغیرہ اہم مسئلہ ہے ٹوکیو 2020کے چیرمین موشیرو نے بتایاہمارے پاس امید بنائے رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ۔میں کینسر سے لڑ کر آج آپ کے سامنے زندہ ہوں مجھے ایک نئی دوا نے بچایا ہم سب کچھ ٹھیک ہونے کی امید کرتے ہیں ۔بھرحال اولمپکس کھیلوں کے 2021میں ہونے سے اب نیا پروگرام بنانا کافی چیلنج بھرا ہوگا۔
(انل نریندر)
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں