کورونا لاک ڈاو ¿ن میں بھی بڑی عدالت سماعت کریگی!

سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ دیش میں کورونا وائر س وبا کے سبب لاک ڈاو ¿ن کی وبا کے باوجود وہ فوری اہمیت والے معاملوں پر اسکائپ ،فیس بک اور وائٹ سپ کے ذریعے ویڈیو کانفرنسنگ سے سماعت کریں گے۔عدالت نے اپنے پہلے کے احکامات میں ترمیم کرتے ہوئے بہت ضروری معاملوں میں سماعت کرنے کا فیصلہ دیا ہے اس سے پہلے اس عدالت نے سبھی مقدمہ ذاتی سماعت کو بند کردیاتھا لیکن اب وہ بہت ہی ضروری مقدموں میں کاروائی جاری رکھےگی ۔جسٹس ڈی وائی چندر چور اور جسٹس سوریہ کانت جسٹس ایل ناگیش ورر راو ¿اور جسٹس انیرودھ بوس اور جسٹس ارون مترا اور جسٹس دیپک گپتا کی تین بینچ ان ایپلیکشن کے ذریعے سماعت کریں گے ۔جسٹس چندر چور کی سربراہی والی بنچ صبح ۱۱بجے سماعت کرے گی وہیں دوسری بنچ دوپہر ایک بجے اور جسٹس مشرا کی بنچ تین بجے معاملوں کی سماعت کرے گی ۔مقدمہ دائر کرنے والوں کو پہلے عرضی یادرخواست دینی ہوگی اور اس میں ای فائلنگ کو ترجیح دیں اس کے بعد ہی انہیں فوری سماعت کے لیے درخواست داخل کرنے کو کہا ہے ۔عدالت نے 23مارچ کو کامیابی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ سے مقدمات کی سماعت کا تجربہ کیا تھا اور تین مقدموں کی سماعت ہوئی جس میں جج عدالت کے کمرے میں ہی بیٹھے وکیلوں نے بڑی عدالت میں ایک دوسرے جگہ سے اپنی دلیلیں رکھیں ۔سپریم کورٹ کا یہ اچھا فیصلہ ہے اور کورونا وائرس کے دوران ہی سماعت کرکے جج صٓحبان نے دیش کے سامنے ایک اچھی مثال پیش کی ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟