امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی ریکارڈ تعدادبڑھی!
پچھلے سال کے اخیر میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہوا کورونا وائرس کاانفکشن اب پوری دنیا میں پھیل چکاہے اور یہ ہر جگہ سے ترقی یافتہ امریکہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔اور سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں اتوار کو اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ریکارڈ اونچائی تک پہونچ گئی ہے ۔جونس ہوپکنگ یونیورسٹی کی تحقیق کے اعداد شمار سامنے آئے ہیں جس میں 24گھنٹے میں کووڈ 19-بیماری کے سبب 450سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ۔جمعہ کے دن امریکہ میں 263امواتوں کا پتہ چلا ہے اور اب تک 191000وائرس کے مریضوں کا اندراج کیا گیا اوراس میں محض ایک دن میں 21309معاملے بڑھنا شامل ہیں جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے ۔اور اٹلی میں 80589رہی ہے ۔حالانکہ یہ بھی اہم پہلو ہے کہ امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے متاثر دیگر ملکوں کے مقابلے میں بڑے پیمانے پر لوگوں کا معائنہ کررہا ہے ۔وبا کنٹرول کے کوڈینیٹر ڈاکٹر ویب را برکس نے بتایاکہ اب تک ہمارے یہاں 370000ٹیسٹ ہو چکے ہیںان میں زیادہ تر پچھلے دنوں میں 220000معاملے سے زیادہ ہیں ۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ پورے نیویارک میں لاک ڈاو ¿ن پر غور کر رہے ہیں ۔لیکن دیررات انہوں نے اپنا نظریہ بدل لیا اورکہا کہ لاک ڈاو ¿ن کی فی الحال ضرورت نہیں ہے ۔چین سے شروع ہوا کورونا وائرس کا انفکشن اب پوری دنیا کو ضد میں لے چکاہے لیکن اس کا قہر آہستہ آہستہ وہاں ختم ہورہا ہے اور فیکٹریاں کھلنے لگی ہیں اور مزدوروں کے لیے فیس ماسک بنائے جا رہے ہیں یا دوسرے ملکوںکو بھیجا جارہا ہے ۔پہلے کورونا پھیلایااور اب ماسک بیچ کر چین نوٹ چھاپ رہاہے ۔
(انل نریندر)
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں