کورونا کو لیکر چین نے دنیا کو گمراہ کیا !

چین کے ووہان شہر سے پھیلا کورونا وائرس اب پوری دنیا کو اپنی ضدمیںلے چکا ہے آج قریب 196ملکوں میںکورونا کے مریض سامنے آئے ہیں دراصل چین نے اس پورے معاملے میں کئی اہم معلومات چھپائی ہیں جس سے یہ وبا کی شکل اختیار کرگئی ۔کورونا وائرس کے قہر سے تقریباً پوری دنیا میںزندگی ٹھر گئی ہے ۔چین کے ووہان سے شروع ہوئے اس کلر وائرس نے اب تک ہزاروں لوگوں کو موت کی نیند سلا دیا ہے یہ ہی نہیں قریب 150سے زیادہ ملکووں پر کورونا وائرس کا بہت برااثر پڑا ہے ۔چین نے اگر شروعات نے میں بہت زیادہ احتیاط برتی ہوتی تو کورونا کو شاید روکا جا سکتا تھا کم سے کم اتنے بڑے قہر سے بچا جا سکتا تھا ۔امریکہ کی میگزین نیشنل ریویو میں شائع آرٹیکل کے مطابق چین نے نمبروں کے حساب سے تمام معلومات دنیا سے چھپا کر رکھی جس سے یہ لڑائی اب بہت مشکل ہوگئی ہے ۔شروعات میں یہ بیمار ی ووہان کے جنگلی جانوروں کے بازار سے شروع ہوئی ۔دسمبر2019کو پہلے مریض میںکورونا وائرس کے اثرات سامنے آئے پانچ دن بعد مریض کی بیوی بھی کورونا سے متاثر ہوگئی اسی دوران یہ اشارہ بھی سامنے آیا یہ وائرس انسان سے انسان میں پھیل رہا ہے ۔31دسمبر کو ووہان کے ہیلتھ کمیشن نے اعلان کر دیا کہ یہ وائرس انسان سے انسان میں نہیں پھیلتا ۔چین میں اس طرح کے معاملے سامنے آنے کے تین ہفتہ بعد ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو اس کے بارے میں اطلاع دی آئیے جانتے ہیں کہ چین میں کس طرح سے اس پورے معاملے کو دنیا سے چھپا کر رکھا ۔دسمبر2019کے پہلے دن پہلے مریض میں کورونا کے اثرات سامنے آئے ۔پانچ دن بعد اس کی بیوی بھی وائرس سے متاثر ہوگئی او را س نے بھی الگ تھلگ اسپتال میں خود کو بھرتی کرایا ۔دوسرے ہفتہ میں ووہان کے ڈاکٹرا ن لوگوں کی تلاش کررہے تھے جن میں یہ وائرس پھیلا تھا اس دوران یہ صاف اشارہ سامنے آیا کہ یہ وائرس انسان سے انسان میں پھیل رہا ہے ۔25دسمبر دو چینی میڈیکل اسٹاف میں بھی کورونا کے اثرات پائے گئے اور انہیں بھی الگ تھلگ کیا گیا ۔اس پورے معاملے کو بتانے والے ڈاکٹر لی وین لیانگ نے ڈاکٹروں کے ایک گروپ کو خبر دار کیا تھا کہ یہ سارس ہو سکتا ہے ۔اس طرح کے معاملے سامنے آنے کے تین ہفتہ بعد whoکو اس بارے میںبتایا گیا اس کے بعد ڈاکٹر لی کو ووہان کے پبلک سکیورٹی میں بلایاگیا اور ان پر افواہ پھیلانے کا الزام لگایاگیا اور نیشنل ہیلتھ کمیشن نے حکم دیا کہ اس بیماری کے بارے میں کوئی اطلاع عام نا کی جائے ۔اسی دن ہووئی کے صوبائی ہیلتھ کمیشن نے ووہان کے سارے نمونوں کو ضائع کر دیا ۔نیویارک ٹائمس نے 6جنوری کو اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ 59لوگ ووہان میں نمونیا بیماری سے متاثر ہیں اس کے بعد جاکر چین الرٹ ہوا اور نگرانی صلاح جاری کی ۔چین نے کہا لوگ ووہان میں زندہ یامرے جانوروں کے بازار میں اور بیمار لوگوں سے دور رہیں ۔چین کی اس تاثیر کانتیجہ یہ ہوا کہ آج کوروناوائر س پوری دنیا میں پھیل گیا ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!