Translater
15 فروری 2022
شراب پینے والوں کی چاندی!
راجدھانی دہلی میں نئی شراب پالیسی لاگو ہو جانے کے بعد شراب کے شوقین لوگوں کی تو جیسے بلے بلے ہو گئی ہے۔اس کی بانگی جمعہ کو دہلی کے کئی علاقوں میں دیکھنے کو ملی ۔ شراب کے ٹھیکو کے باہر اکٹھا بھیڑ اور پیٹی پر پیٹی فری لے جاتے شراب کا وڈیو دن بھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا رہا یہی نہیں کئی جگہوں پر تو پولیس کو لوگوں کی بھیڑ کنٹرول کرنے کےلئے ہلکا پھلکا لاٹھی چارج کر نا پڑا ۔دراصل نئی شراب پالیسی کی وجہ سے شراب کے داموں میں بھار ی گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے اور شراب کی قیمتوں میں30سے 40فیصدی تک کی چھوٹ نے لوگوں کو شراب کی دکانوں کی طرف دوڑنے پر مجبور کر دیا ہے سبھی ریٹیلر ٹھیکو ں نے شراب کے اسٹاک پر چھوٹ دینا شروع کردی ہے ۔نئی شراب پالیسی کے سبب اب شراب ٹھیکہ مالک شراب اسٹاک کی قیمت خود طے کرتے ہیں۔ ایسے میں کئی شراب ڈیلروں نے شراب کی قیمتوں میں زبردست چھوٹ دینا شروع کردی ہے ۔اب دہلی میں گروگرام اور نوئیڈا کے مقابلے میں بھی سستی شراب ملنے لگی ہے ۔وہاں بھی شراب ٹھیکہ مالک ملکی وغیر ملکی برانڈ میں ڈسکاو¿ نٹ دے رہے ہیں۔جمعہ کو سوشل میڈیا پر کئی ایسے وڈیو شیئر کئے گئے ہیں جس میں دکھایا گیا کہ شراب کی دکانوں پر پیٹی کے ساتھ ادھا اور پووے بالکل مفت کا وڈیو میں ایک شخص بتارہاہے کہ نند نگری کی ایک شراب کی دکان میں یہ آفر مل رہا ہے ۔جس کی وجہ سے فلائی اوور کے اوپر سے لیکر نیچے دکان تک بھاری بھیڑ دکھائی دے رہی ہے۔ عالم یہ تھا کہ شراب کے گاہکوں کو دکان سے تھوڑا دور کھڑے ہونے کیلئے تھوڑا بہت طاقت کا استعمال کرنا پڑا ۔ بتایا جاتا ہے کہ لوگ ہاتھوں میں شراب کی پیٹیاں لے جارہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق دہلی میں کئی شراب کی دکانوں نے مقابلہ جاتی قیمتوں پر شراب دینا شروع کر دی ہے۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ٹرمپ کے ڈاکیہ عاصم منیر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آج کل آنکھ اور کان پاکستانی فوج کے چیف عاصم منیر پر لگے ہوئے ہیں ۔یا یوں کہیں کہ ٹرمپ کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں ...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں