وزیر اعلیٰ کے متنازعہ بیا ن پر مچا ہنگامہ!
پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کے ذریعے دئے گئے متنازعہ بیان پر سیاسی طوفان کھڑا ہو گیاہے ۔دراصل ،سوشل میڈیا پر پوسٹ ایک ویڈیوکے مطابق منگل کے روز پنجاب کے روپ نگر میں ایک روڈ شو کے دوران چنی نے کہا کہ پرینکا گاندھی پنجاب کی بہو ہیں ۔اتر پردیش ،بہار ،دہلی کے یہ بھیا جو پنجاب میں راج کرنا چاہتے ہیں اب انہیں ریاست میں گھسنے نہیں دیں گے ۔ عام آدمی پارٹی نے وزیر اعلیٰ چنی کے اس بیان پر سخت نکتہ چینی کی ہے ۔عآپ کے قومی کنوینر و دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے تبصرے کو بے شرمناک قرار دیا ہے۔وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ ہم کسی بھی شخص یا کسی فرقہ خاص کے خلا ف کئے گئے غلط رائے زنیوں کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔کیجریوال کا کہنا تھا کہ گزشتہ میں ان کی کھال کو لیکر طعنہ مارتے ہوئے کہا تھا کہ جب بھگونت مان نے کہا کہ پرینکا گاندھی اتر پردیش سے جوڑی ہوئیں ہیں تو کیجریوال نے کہا کہ وہ بھی بھیا ہے ۔وہیں بسپا چیف مایا وتی نے بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے یوپی بہار کے لوگوں کی بے عزتی کی ہے وہ انتہائی شرمنا ک ہے ایسے میں ان دونوں ریاستوں کے لوگ کانگریس کو پنجا ب و یوپی میں بھی ہو رہے اسمبلی چناو¿ میں ضرور سبق سکھائیں گے۔دوسرے طرف بہار کے وزیر آبی وسائل و اطلاعات و رابطہ عامہ سنجے کمار جھاں نے چنی کے تبصرے کو بہودہ بتایا اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ان کے تبصرے کو ہندوستان کے اتحاد پر حملہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اپنے اس نیتا کی اس حرکت کیلئے معافی مانگے ۔سنجے جھاں نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو بہار کی مجموعی وراثت کی یاد بھی دلائی ۔چناو¿ کے دنوں میں اس طرح کے تبصرے سے کانگریس پارٹی کو بھاری نقصا ن ہو سکتاہے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں