افسروں کے تبادلے کے عوض میں دس کروڑ روپے نقد!

پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی کے بھتیجے بھوپیندر سنگھ عرف ہنی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ریاست میں حکام کے تبادلے اور ریت ڈھلائی کام کے بدلے دس کروڑ روپے نقد لئے تھے ۔یہ دعویٰ انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ نے جاری بیان میں کیا ہے ۔ہنی حراست میں ہے اس کے علاوہ ایجنسی نے 18 جنوری کو ہنی اور دیگر لوگوں کے خلاف چھاپہ ماری کی تھی ۔ان کے گھروں سے 7.9 کروڑ نقد اور ہنی سے وابسطہ شخص سندیپ کمار کے یہاں سے قریب دو کروڑ روپے ضبط کئے تھے ۔ایجنسی نے کہا ای ڈی نے چھاپے کے دوران قدرت دیپ سنگھ ،بھوپیندر عرف ہنی کے والدسنتوک سنگھ اور رندیپ سنگھ کے بیان ریکارڈ کئے تھے اس سے یہ پتہ چلا کہ ضبط کردہ دس کروڑروپے بھوپیند ر سنگھ کے تھے اس نے یہ بھی قبول کیا ضبط رقم اس نے حکام کی تعیناتی تبدلے اور ریت کی کھدائی کے کام کے بدلے ملی تھی ۔ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ اب خود بھوپیندر سنگھ ہنی نے مان لیا ہے کہ اس نے ریت کھدائی اور ڈھلائی کے کام اور حکام کے تباد لے و تقرری کرانے کے بدلے نقدی کی شکل میں رقم ملی تھی ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!