خلائی سفر پر بھارت کی بیٹی !

ایرونیٹکل انجینئر گریشا بادلا پیر کو خلا میں پرواز کرنے والی ہندوستانی نژاد تیسری خاتون بن گئی ہیں انہوں نے امریکہ کے نیو میکسیکو صوبے سے برطانوی عر ب پتی ریچرڈ برنسن کے ساتھ ورجن گریٹک کی خلا کے لئے پہلی مکمل فلائنگ اسکوائیڈ والی کامیاب ٹریننگ شدہ پرواز بھیجی ہے گریشا سے پہلے کلپنا چاولا اور اس کے بعد سنیتا ولیمس خلا کا سفر کرچکی ہیں یکم فروری 2003کو اسپیس سٹل کولمبیا جب زمین پر واپس لوٹ رہا تھا تو حادثے کا شکار ہوگیا اس میں خلا باز کلپنا چاولا سمیت سات خلائی پروازوں کی موت ہوگئی تھی وہیں سنیتا ولیمس کے نام خاتون کی شکل میں سب سے زیادہ اسپیس واک کرنے کا ریکارڈ ہے سب سے پہلے ہندوستانی شہری کے طور پر ونگ کمانڈر راکیش شرما خلا میں گئے تھے اب گلیشا بادلا نے بتایا اوپر سے زمین کو دیکھنا ایک عجب اور زندگی بدلنے والا تجربہ رہا بتا دیں کہ بادلا قریب 53میل کی اونچائی پر چار منٹ تک تفریح کرنے و زمین کا نظارہ دیکھنے کے بعد واپس لوٹ آئے تھے بادلا نے ایس بی سی نیوز سے بات چیت میں کہا کہ لگتا ہے کہ میں ابھی وہی ہوں لیکن یہاں آکر بہت خوش ہوئی ہوں میں اس عجوبے سے بہتر لفظ کے بارے میں سو چنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن یہی یہ ایک واحد لفظ ہے جو میرے دماغ میں آسکتا ہے۔ زمین کا منظر دیکھتا زندگی بدلنے جیساہے اور خلا میں سفر کرنا حقیقیت میں ایک عجوبہ ہے اس پل کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں بچپن سے ہی خلا میں جانے کا خواب دیکھ رہی تھی اور یہ سفر ایک خواب کی تعبیر ہونے جیسا ہے۔ ادھر گریشا کے دادا بادلا رگوچا نے بتایا کہ ان کی پوتی بچپن سے ہی کی تمنا ہوائی جہاز اور خلا کی طرف بہت بے چینی سے دیکھتی تھی آخر اس کا خلا میں جانے کا خواب تعبیر ہوگیا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!