اے ڈی جی پی سنگھ پر ملک بغاوت کا مقدمہ!

رائے کے سینئر آئی پی ایس و اے ڈی جی پی سنگھ پر ایس بی کے چھاپے اور معطلی کے بعدپولس نے بدھ کے روز ملک بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تلاشی اور گرفتاری شروع کر دی اس کے لئے دستاویز تیار کر لئے گئے لیکن پولس کو یہ بھی اطلاع مل گئی ہے کہ جی پی سنگ اپنے بنگلے سے غائب ہے بدھ کو بلاس پور جانے اور پھر وہاں سے دوسری کار میں بیٹھ کر کہیں اور چلے جانے کے پختہ ثبوت پولس کے ملے ہیں ادھر جو ایف آئی آر درج کی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ جی پی کے بنگلے سے ملے کاغذات خط اور ڈائری کے صفحوں میں ایسی باتیں لکھی گئی ہیں جو سرکار کے خلاف سنگین سازش اور سماج میں نفرت پھیلانے کی سازش کی طرف اشارہ کر رہی ہیں ایف آئی آر کے مطابق گزیندر پال سنگھ کے گھر کی تلاشی کے دوران اس کے پچھلے حصوں سے کاغذوں کے پھٹے ٹکرے ملے ہیں ان کا میٹر کٹا ہوا اور ٹائپ کیا گیا تھا جنہیں گاو¿ں کے سامنے دوبارہ سے مرتب کیا گیا ان میں سنگین اور حساس حقائق سامنے آئے ہیں ان صفحات میں پڑی پارٹیوں کے نمائندوں کے خلاف بڑی بیہودہ اور قابل اعتراض باتیں لکھی گئی ہیں ان کے خلاف سازشی پلانگ کا بھی ذکر ہے ریاست کے مختلف اسمبلی حلقوں کے نمائندوں و امیدواروں کے بارے میں خفیہ تبصرے لکھے ہیں سرکارکی اسکیموں و فرقہ وارانہ مذہبی مسئلوں کو لیکر بھی غلط باتیں دستاویزوں میں درج ہیں ام دستاویزات میں جو لکھی باتیں ہیں ان کی بنیاد پر ملکی بغاوت کا مقدمہ درج ہوتے ہی ملزم جے گزیندر پال سنگھ عرف جے پی سنگھ چھتیس گڑھ ہائی کورٹ گئے اور وہ لا پتہ بتائے جا رہے ہیں رائے پور کی کوتوالی تھانے میں آئی پی سی کی دفعہ 124A(ملک کی بغاوت )اور 153A(نفرت آمیز تقریر)کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!