20 ہندوستانی اثاثوں کے ضبط کرنے کے احکامات !

وزارت مالیات نے برطانوی کمپنی کیئرس اینرجی کے اس دعویٰ کی تردید کی ہے جس میں کیئرس کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے فرانسیسی عدالت نے ثالثی کے احکامت کے تحت فرانس میں قائم 20ہندوستانی اثاثوں کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے وزار ت مالیات نے کیئر ن کے حوالے سے میڈیا میں آرہی خبروں کو لیکر کہا کہ بھارت سرکار کو اس سلسلے میں کسی بھی فرانسیسی عدالت سے نوٹس نہیں ملا ہے بھارت کے ساتھ تنازع میں فرانس کی عدالت نے برطانیہ کی کیئرن کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا کیئرن کے حکام کے حوالے سے پتہ چلا ہے کہ برطانیہ کی اس کمپنی نے ثالثی حکم کے تحت 1.7عرب امریکی ڈالر کا حرجانہ اصولنے کے لئے ایک فرانسیسی عدالت میں فرانس میں موجود بیس ہندوستانی سرکار ی اثاثوں کو ضبط کرنے کا حکم حاصل کیا ہے لیکن اس سلسلے میں بھارت سرکار کو فرانسیسی وزارت سے کوئی بھی نوٹس یا حکم حاصل نہیں ہوا ہے اگر کوئی حکم ملے گا تو بھارت کے مفادات کی لڑائی کے لئے اپنے وکیلوں سے مشورہ کرے گیا ور مناسب قانونی قدم اٹھائے گی ساتھ ہی وزارت نے کہا کہ کیئرن کے سی ای او اور نمائندوں نے معاملے کو سلجھانے کے لئے بھارت سرکار سے رابطہ قائم کیا ہے اور سرکار دیش کے قانونی ڈھانچے کے دائرے میں تنازعہ کے ہل کے لئے تیار ہے عدالت نے دسمبر میں بھارت سرکار کو حکم دیا تھا کہ وہ کیئر ن اینرجی کو 1.2عرب ڈالر سے زیادہ کا سود اور جرمانہ چکائے حالانکہ بھارت سرکار نے اس حکم کو قبول نہیں کیا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!