’اب تک83‘ دیانائک کی دلچسپ کہانی

کچھ برس پہلے بالی ووڈ کی ایک فلم ’ اب تک 56 ‘ آئی تھی۔ اس میں ہیرو کا رول نانا پاٹیکرنے نبھایا تھا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ فلم ممبئی کے انکاؤنٹر اسپیشلسٹ دیانائک پر مبنی ہے۔ خبر آئی ہے کہ انکاؤنٹر اسپیشلسٹ دیانائک کو معطل کردیا گیا ہے۔ ناگپور میں تعیناتی کے بعد دیانائک نے خاندان کی حفاظت کا حوالہ دیتے ہوئے جوائن کرنے سے انکار کردیا تھا۔نائک کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان سے پولیس سکیورٹی ہٹا لی گئی ہے ایسے میں وہ اپنے خاندان کو اکیلا نہیں چھوڑ کر جاسکتے۔ ممبئی انڈرورلڈ کے 80 سے زیادہ جرائم پیشہ کا انکاؤنٹر کرنے والے دیانائک پچھلے کچھ برسوں میں خاصے تنازعات میں گھرے رہے ہیں۔ اب اثاثے سے زیادہ املاک کو لیکر ان کے خلاف جانچ شروع کی گئی تھی۔ دیانائک کی سوانح حیات بھی کم دلچسپ نہیں ہے۔ کرناٹک کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ممبئی پولیس تک کی دیانائک کی زندگی بھی کم دلچسپ نہیں ہے۔ ساتویں کلاس کی پڑھائی ختم کرنے کے بعد بڈڈا اور رادھا نائک کا یہ سب سے چھوٹا بیٹا قریب تین دہائی میں ممبئی پولیس کا سب سے بڑا دبنگ اور مشہور و متنازعہ افسر بن گیا۔
دیانائک کا خاندان جب گاؤں چھوڑ کر ممبئی آیا تھا تب ان کا ٹھکانہ ایک ہوٹل پورٹیکو ہوا کرتا تھا، جہاں دیا کے پڑھنے کیلئے اسٹریٹ لائٹ کی بھرپور روشنی ہوا کرتی تھی۔ دیا نے گورے گاؤں سے 12 ویں کلاں اور اندھیری میں ایک کالج سے گریجویشن کی تعلیم حاصل کی۔پڑھائی ختم کرنے کے بعد دیا نے پلمبر اپرینٹکس کا کام کرنا شروع کردیا۔ بس یہی وہ موڑ تھا جہاں سے دیا نائک کی زندگی بدلنے والی تھی۔ پلمبرنگ کے کام کے دوران ہی دیا نائک کی ملاقات نارکوٹکس محکمے کے کچھ افسران سے ہوئی۔ بس اسی ملاقات نے دیا کو یونیفارم پہننے کا شوق پیدا ہوگیا اور آخر کار1995 میں دیا جوہو میں سب انسپکٹر کے طور پر مقرر ہوئے۔ یہ وہ دور تھا جب ممبئی میں انڈر ورلڈ سرگرم تھا اور سڑکوں پر گینگ وار عام بات ہوا کرتی تھی۔ بس اس کے بعد سے ہی نائک کی رفتار اتنی تیز ہوگئی کہ اس نے پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔1996 میں نائک نے پہلا انکاؤنٹر کیا تھا جو اب تک87 تک پہنچ چکا تھا۔ نائک کے رسوخ کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 2002 میں غلط طریقے سے پراپرٹی بنانے کے الزام لگنے کے دوران ہی نائک نے اپنے گاؤں میں اپنی ماں کے نام پر ایک اسکول کھولا تھا جس کے افتتاح پر کرناٹک کے وزیر تعلیم سمیت دیش کی کئی ہستیاں موجود تھیں۔ اس کے بعد سال2004 میں مکوکا کورٹ نے اینٹی کرپشن برانچ کو دیا نائک کی پراپرٹی کی جانچ کے احکامات دئے تھے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟