بابا رام دیو اور کانگریس کی بڑھتی نزدیکیاں!
یوگ گورو بابا رام دیو نے سیاسی کڑونٹ بدلتے ہوئے ایک دم اترا کھنڈ کے وزیر اعلی ہریش راوت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا ہریش راوت کے اندر کانگریس کے دیگر لیڈروں کے مقابلے کچھ زیادہ ہی خوبیاں ہیں۔ ہوا یہ کہ بدھوار کو کانگریس کے سرکردہ لیڈر اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ہریش راوت کے بلانے پر ریاستی حکومت کے ذریعے بھیجے گئے دو ہیلی کاپٹروں میں سوار ہوکر بابا رام دیو اور ان کے ساتھی آچاریہ بال کرشن ٹیم اور طاقت کے ساتھ بابا کیدار ناتھ کے درشن کرنے گئے۔ راوت نے اپنے نمائندے رنجیت سنگھ راوت کو بابا رام دیو کو لینے کے لئے بھیجا تھا اور وہ بابا رام دیو کے ہری دوار میں واقع پتنجلی یوگ پیٹ میں آئے اور رام دیو کو واپس چھوڑنے بھی گئے۔ جہاں بابا رام دیو نے ریاستی سرکار کے ذریعے کیدارناتھ میں کرائے گئے کاموں کی جم کر تعریف کی۔ بھلے ہی کانگریس کی برائی کی ہو لیکن انہوں نے کبھی بھی اتراکھنڈ سرکار کی برائی نہیں کی۔ سرکاری ہیلی کاپٹر سے کیدارناتھ یاترا کے بعد ہری دوار لوٹنے پر بابا نے نہ صرف ہریش راوت سرکار کو سرٹیفکیٹ دے دیا بلکہ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ہریش راوت جیسی پہل کرنے پر مستقبل میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کو معاف کرنے کی بات کہہ ڈالی۔ بابا رام دیو کے اچانک بدلے اس نظریہ سے سیاسی گلیاروں میں کئی مطلب نکالے جارہے ہیں۔ سرکار نے بابا کے علاوہ ہری دوار کے چار اور بڑے سنتوں مہا منڈلیشور، کیلاش نند بھرمچاری، ستیہ پال بھرمچاری، سوامی موہن داس اور سوامی شیوانند بھارتی کو بھی کیدار بابا کے درشن کروائے۔ وزیر اعلی ہریش راوت اور بابا رام دیو کا ایک دوسرے کے قریب آنا اتراکھنڈ بھاجپا کے لئے سیاسی جھٹکے سے کم نہیں ہے۔ بھاجپا بابا رام دیو کو ایک اپنا مفادی ساتھی مان کر چلتی رہی ہے اورکانگریس کو بابا کا سیاسی دشمن۔ تازہ واقعہ کے بعد ریاستی سرکار کے بعد بابا کی سیاسی دشمنی فی الحال ختم ہوگئی لگتی ہے۔ بھلے ہی بابا کانگریس کی حمایت نہ کریں لیکن وزیر اعلی کے ساتھ ان کی اچھی قربت سیاسی حوصلے میں بدل جائے گی۔ بابا رام دیو نے کہا نریندر مودی بھاجپا کے ہی پردھان منتری نہیں بلکہ وہ سوا سو کروڑ ہندوستانیوں کے وزیر اعظم ہیں۔ ہریش راوت بھی کانگریس کے وزیر اعلی ہی نہیں بلکہ پورے اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ہیں اور یہی جذبہ اس دیش کو آگے لے جائے گا۔ انہوں نے کانگریس حکمراں ریاستوں سے اپیل کرنے کو کہا اگر وہ متعلقہ ریاستوں کی سرکاریں یوگ پیٹھ میں کسی طرح کی مدد مانگیں گی تو وہ دینے کو تیار ہیں۔ حالانکہ کانگریس صدرسونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو لیکر ان کی ابھی رائے نہیں بدلی ہے۔ سونیا۔ راہل کو لیکر رائے سے متعلق انہوں نے کہا میرا سوال یہ نہیں ہے ۔ وہیں بابا رام دیو نے پردھان منتری نریندر مودی کو ہمالیہ کا سب سے بڑا پرستار بتایا۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں