Translater
09 مارچ 2022
یوکرین نے روسی ٹینکوں کو روکا !
سنیچر کے روز یوکرین کی ایک خبررساں ایجنسی کے کانفرنس روم میں بیٹھے ایک درجن سے زیادہ روسی جنگ بندی بتا رہے تھے کہ کیسے ان کے ٹینکوں اور بختر بند گاڑیوں کی ٹکڑی پر تاک لگا کر حملہ کیا گیا ،ایک روسی ٹینک یونٹ کے لیفٹننٹ دمتری کو لینکسکی نے بتایا کہ ان کی ٹکڑی پر نارتھ ایسٹ یوکرین میں سومی کے پاس سڑک پر ڈرون اور کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والی اینٹی ٹینک میزائلوں سے حملہ ہوا تھا ۔ہماری گاڑیوں کا دستہ جل کر راکھ ہو گیا اس کے بعد ہمیں گرفتار کر لیا گیا ۔تقریباً اسی وقت کچھ کلو میٹر دور کیوو کے مغربی محاذ پر ایک بلڈنگ میں بنے یوکرینی فوج کے عارضی بیس پر یوکرینی فوجی ویسے ہی حملوں کی تیاریاں کررہے تھے ۔جو لیفٹننٹ کوویلینسکی یونٹ پر کیا گیا تھا ۔یوکرین کے افسر لیفٹننٹ یکھاروف نے بتایا کہ ان کے دیش میں ان کے دیش کے فوجی روسی فوجیوں کے مقابلے میں فوجی چھوٹی چھوٹی ٹکڑیوں میں بٹ کر روسی ٹینکوں کے قافلے کو نشانہ بناتے ہیں ۔دونوں ملکوں کے فوجیوں سے ملی تفصیل سے پتہ چلتا ہے کہ کیوو کے شمال میں جنگ کس طرح لڑی جارہی ہے ۔تاک لگا کر ہو رہے حملوں کی حکمت عملی بنانے والی یوکرینی فوج نے راجدھانی کیو و پر قبضہ کرنے کے روسی فوجی مہم کی رفتار دھیمی کر دی ہے ۔یوکرین میں بڑی تعدادمیں روسی فوجیوں کو قیدی بنانے کے دعوے کی تصدیق کے لئے لیفٹننٹ ولینسکی اور دیگر روسی قیدیوں کو پریس کانفرنس میں پیش کیا تھا ۔روسی فوجی دمیتری گارگن نے اخبار نویشوں کو بتایا 27فروری کو ہمارے قافلے پر حملہ ہوا ۔میرے کمانڈر مارے گئے میں نے بعد میں مقامی لوگوں کے سامنے خود سپردگی کر دی ۔لیفٹننٹ کووالینسکی نے بتایا ٹینکوں کی ٹکڑی روانہ ہونے کے بعد سے انہیں معلوم ہوا کہ روس یوکرین پر حملہ کرے گا ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ٹرمپ کے ڈاکیہ عاصم منیر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آج کل آنکھ اور کان پاکستانی فوج کے چیف عاصم منیر پر لگے ہوئے ہیں ۔یا یوں کہیں کہ ٹرمپ کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں ...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں