کسان پہلے راج بدلیں اور پھر اپنی سرکار بنائیں !
میگھا لیہ کے گور نر ستیہ پال ملک نے کسانوں سے کہا کہ وہ لڑنے کیلئے پہلے سوالوں کو تو سمجھیں وہ سب سے پہلے راج بدلیں ،پھر متحد ہوکر اپنی سرکا بنائیں ۔گورنر ستیہ پال ملک اتوار کو گاو¿ں کڈیلا (جند)کے کنڈیلا خاب و ماجرا خاص کے ذریعے منعقدہ کسان سمان تقریب میں کہا کہ کسان خود کو طاقتور بنائیں ،لیکن یہ تبھی ممکن ہے جب دہلی کے لا ل قلعہ پر خود کا جھنڈا لہرائیں گے ۔انہوں نے کسان ایک سال پہلے سے زیادہ وقت تک سڑکو ں پر دہلی کی گرمی ،سردی و بارش میں بے پر واہ ڈٹے رہے انہوں نے کہا کہ کھا پ ہماری طاقت ہے ۔ جب بھی کھا پو ں کی ضرورت ہوگی وہ ہمارے ساتھ ہیں ۔ وہ لڑکیوں کوپڑھانے اور اجتماعی کھانا بند کرنے اور جہیز روایت پر روک لگانے کی بھی اپیل کی ۔بتادیں کہ ستیہ پال ملک بھار ت سرکار کے میگھالیہ کے گورنر ہیں وہ اپنے متنا زعہ و سخت رائے زنی کیلئے بھی جانے جاتے ہیں لیکن تازہ بیان کا فی سنگین ہے ۔چنی ہوئی سرکا ر کو بدلنے کی اپیل کرکے انہوں نے ساری حدیں پار کردیں ان کے اس طرح کے بیانا ت کے سنگین نتائج ہوں گے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں