نیٹو جنگ میں گھی ڈالنے کا کام کر رہا ہے!

روسی ہوائی حملوں کامقابلہ کرنے کے لئے نیدر لینڈ ، یوکرین کو راکیٹ لانچر دے رہا ہے ۔ایسٹونیا اینٹی ٹینک میزائل جیبلن بھیج رہا ہے ۔پالینڈ و لطویائی میزائل کی سپلائی کررہے ہیں چیک بھی مشین گن اور رائفل و پستولیں ودیگر ہتھیار بھیج رہا ہے ۔لیکن سوئیڈن و فنلینڈ بھی یوکرین کے ہتھیاروں کی سپلائی کررہے ہیں ۔جرمنی بھی اسٹنگرش جیسے راکٹ لانچر بھیج رہا ہے ۔کل ملا کر 20دیش روس کیخلاف لڑائی کے لئے یوکرین کی ہتھیاروں سے مددکررہے ہیں ۔روس نے زیادہ تر نیٹو یا یوروپی یونین کے ممبر ہیں ۔اس بیچ نیٹو نے فوجی ساز و سامان کے ساتھ ساتھ بیس ہزار سے زیادہ فوجیوں کو روس اور بیلا روس کے سرحدی ممبر ملکوں میں اتارا ہے ۔روس پر یوکرین کے حملے میں یوروپی یونین کے دیشوں کو قریب لا دیاہے کیوںکہ انہیں لگتاہے پوتن ان کے لئے بھی خطرہ بن سکتے ہیں ۔یوروپی کمیشن کے چیئرمین ارسل وونیڈیر لیمن میں یوروپی پالیمنٹ میںکہا تھا کہ پچھلے چھ دنوں سے یوروپ کی حفاظت و اس کی حفاظتی تشویش میں اضافہ ہواہے ۔پچھلے دو دہائیوں میں ایسا نہیں ہوا بروسلس یوکرین کو ہتھیار دینے کی کوششوں کا یوروپی کرن کررہا ہے ۔لیکن یوروپی ہتھیار کیا یوکرین کی جنگی علاقہ میں وقت پر پہونچ پائیں گے ؟ ابھی یہ یقینی نہیں ہے ۔ایسے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ سیاسی کوشش جنگ کے خطروں کو بڑھاوا دے سکتی ہے ۔یوکرین کے صوبہ میں لوگ روسی بمباری سے بچنے کے لئے پناہ لئے ہوئے ہیں ۔کیوو کے میئر نے کہا کہ کم سے کم پندر ہ زہزار لوگ شہر کے سب وے میں رہ رہے ہیں ۔امریکہ نے روسی جنگی جہازوں ہیلی کاپٹروں کو مار گرانے کے لئے یوکرین کو فوجی مدد کی شکل میں اسٹنگر میزائلیں فراہم کی ہیں یہ میزائلیں یوکرین کی ایئر فورس کی مضبوطی فراہم کریں گی ۔فی الحال روس نے اپنی ایئرفورس کو جنگ میں شامل نہیں کیا ہے ۔اسٹنگر ایئر پورٹبل میزائل ہے ۔جس کاندھے پر رکھ کر داغا جا سکتا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟