ایک بار پھر پاکستان میں شیعہ مسجد کو نشانہ بنایاگیا!

پاکستان کے پشاور شہر میں ایک بار پھر شیعہ مسجد پر ہوئے فدائی حملے سے صاف ہے کہ یہ ملک اب اپنے ہی بنے دہشت گردی کے ان جال میں بری طرح پھنس گیا ہے ۔پاکستان کے پشاور شہر میں ایک شیعہ مسجد میں ہوئے فدائی حملے میں 62لوگوں کی مو ت ہو گئی اور 200سے زائدزخمی ہو گئے مقامی پولیس کے مطابق واردات قصہ خانوی جامعہ مسجد کا ہے جہاں شیعہ فرقہ کے لوگ جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لئے جمع ہوئے تھے ۔دو حملہ آوروں نے پہلے پولیس ملازمین پر گولیاں چلائیں اور پھر مسجد میں گھس گئے ۔اس کے کچھ لمحے کے بعد دھماکہ ہوا ۔پاکستان کے وزیرداخلہ شیخ راشد سید نے بتایا کہ ہم عہد کرتے ہیں ہم مسجد پر حملہ کرنے والے داعش کے حملہ آوروں کو گرفتار کریں گے ۔افغانستان ک سرحد سے لگے گڑبڑ زدہ علاقہ میں سب سے خطرناک حملوں میں سے ایک آتنکوادی آئی ایس خراسان کے دہشت گرد نے اپنے آپ کو بم سے اڑا لیا ۔اسلامک سٹیٹ سے جڑے و افغانتستان میں اسلامک سٹیٹ خراسن پرووینس نے حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔لمبے عرصے سے پاکستان میں ایسے حملے ہو رہے ہیں ۔اور شیعہ فرقہ کو نشانہ بنایا جا تا رہا ہے ۔دہشت گرد تنظیم جس طرح سے پشاور میں دبدبہ بنائے ہوئے ہے ۔اور شیعہ فرقہ پر تاوڑ توڑ حملے کررہے ہیں اس سے تو لگتا ہے یہاں سرکار یا انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔بلکہ دہشت گردوں کا راج ہے ۔شیعہ اکثریتی صوبے اور شہروں میں تو حملے ہوتے ہی رہتے ہیں دوسری جگہوں پر بھی شیعہ فرقہ کے لوگوں پر حملے کر انہیں نفرت کا احساس کرایا جاتاہے ۔پوری دنیا میں پاکستان دہشت گردی کے سب سے گڑھ کی شکل میں ابھر چکا ہے ۔یہاں بڑی تعداد میں دہشت گرد تنظیمیوں نے اپنا جال بچھا رکھا ہے ۔یہ سب پاک فوج اور آئی ایس آئی کی سرپرستی اور نگرانی سے ممکن ہواہے ۔اگر سرکار فوج کی سرپرستی نا ہو تو یہ کیسے ممکن ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!