کاشی میں لگاسیا ستدانوں کا مہا کمبھ!
اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کی چناو¿ مہم انتہا پر پہنچ چکی ہے جمعرات کو کاشی اور آپ پاس کے ضلعوں میں وزیر اعظم نریندر مودی ،مر کزی وزیر داخلہ امت شاہ ،وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ،سپا کے پردھان اکھلیش یادو،مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی ،بسپا چیف مایا وتی اور کانگریس کی سیکریٹری جنرل پرینگا گاندھی سمیت کئی نیتاو¿ نے ریلیوں کو خطاب کیا اور گلی محلوں میں ڈور ٹو ڈور کمپین کی ۔میرے خیال میں پورے چناو¿ میں اتنے سارے نیتا ایک ہی شہر میں پہلی بار شاید اکٹھے ہوئے ہیں۔ اسمبلی چناو¿ کے آخری مرحلے کی چناو¿ مہم میں جمعرات کو سپااور اس کی اتحادی پارٹیوں کی پہلی بڑی ریلی ہوئی ۔اس سے خطاب میں اکھلیش یادو نے بھاجپا جس طرح سے بنارس کو دنیا بھر میں نئی پہچان دینے کا دعویٰ کرتی ہے۔ وہیں بنارس بھاجپا کے اس جھوٹ کی ہوا نکال دیگا ۔اکھلیش یادو کا کہنا تھا کہ بھاجپا سرکار فری گیس سلینڈر دینے کی بات کر رہی تھی تب میں نے کہا تھا کہ ابھی وہ وعدہ کر رہے ہیں ۔کچھ دنوں کے بعد اس کی وصولی بھی کریں گے ۔اب گیس سلینڈر 1000روپے کا ہو گیاہے ۔بھاجپاوالے چناو¿ کے بعد نہیں ملیں گے۔ جو لوگ ہماری گرمی نکالنے کی بات کر رہے ہیں جنتا ان کو بھاپ بناکر اڑا دے گی۔ سون بھدر میں اکھلیش نے کہ ڈبل انجن کی سرکار میں اگر کچھ ڈبل ہوا ہے وہ کرپشن اور مہنگائی ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بدھوار بھاجپا ورکروں نے میری گاڑی کو دھکا مارا او ر ڈنڈا مارا میں یہ بتا دینا چاہتی ہوں کہ میں ڈرپوک نہیں ہوں ۔ میں لڑاکو ہوں اور لڑتے لرتے یہاں تک پہونچی ہوں ۔وہ مجھے بول رہے تھے کہ دیدی واپس جاو¿ میں پوچھتی ہوں کہ میں واپس کیوں جاو¿ں؟ کیا میں بنارس نہیں آسکتی کیا میں پریاگ اور متھرا نہیں جا سکتی ؟یوپی کے لاکھو لوگ گنگا ساگر جاتے ہیں میں ان سب کیلئے انتظام کرتی ہوں ۔وقت رہتے ہندوستانیوں کو یوکرین سے نہیں نکالا گیا اب چنا و¿ کے وقت آپریشن گنگا کا نام دیکر لوگوں کو ورغلا رہے ہیں۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں