Translater
30 دسمبر 2021
گاڑیاں کاٹ کاٹ کر جمع کی 100کروڑ کی پراپرٹی !
چو ری و لوٹ کی گاڑیا ں کاٹکر 20سال سے سوتی گنج (میرٹھ)کے کباڑی حاجی گلا نے کافی پراپرٹی بنا ئی ہے ۔پنجاب میں 100کروڑ روپے کی پراپر ٹی کا پتا چلا ہے جس کے دستاویز بھی پولیس نے اکٹھے کر لئے ہیں گلا کی پراپرٹی پہلے ہی ضبط ہو چکی ہے اب چھاو¿نی والے گودام میں بھی مال ہوگا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ سوتی گنج میں چوری کی گاڑیاں کٹوانے کا کام حاجی گلا شروع سے ہی کر تا تھا اس کے بعد دہلی -این سی آر میں بھی اس نے اپنا کام بڑھا لیا ۔چوری کی گاڑی کے انجنوں کی سپلا ئی سب سے زیا دہ پنجاب میں ہی کر تا تھا اب گلا مستقل طور سے پنجاب میں ہی اپنا کام کر رہا تھا ۔پولیس نے حاجی گلا اور اس کے دو بیٹوں کی بینک کھاتوں کی جانچ کی جس میں صرف 30لاکھ روپے ملے جبکہ گلا کی اکعوت جائیدا د ہے اور انکم ٹیکس سے بچنے کیلئے بینک سے لین دین نہیں کر تا تھا ۔پیسہ اپنے گھر یا رشتہ دارں کے گھر رکھتا تھا اس کے چلتے اس کے پاس کبھی بینک کا نوٹس تک نہین آیا ۔چھاو¿نی کے ایک بنگلے پر بھی گلا نے قبضہ کیا ہو ا ہے جس کی قیمت 10کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ۔ڈیفنس پراپرٹی افسر نے گلا اور اس کے بیٹوں پر مقدمہ درج کرایا ہے ان دونوں سمیت 65 کباڑیوں پر شاطر بدمعا ش کے طور پر مقدمے درج ہیں 120کباڑیوں پر گنڈہ ایکٹ کے تحت کاروائی ہو چکی ہے اب بڑے کباڑیوں پر اسی دفعہ کے تحت کاروائی ہونی ہے۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ٹرمپ کے ڈاکیہ عاصم منیر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آج کل آنکھ اور کان پاکستانی فوج کے چیف عاصم منیر پر لگے ہوئے ہیں ۔یا یوں کہیں کہ ٹرمپ کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں ...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں