مر دہ سمجھ کر لے گئے چیتا پر آنکھیں کھولی !
کینسر سے بیمار رہے ٹکری خورد گاو¿ں کے ایک بوڑھے شخص کو پانچ پہلے دوارکہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علا ج کیلئے بھر تی کر ایا گیا تھا ۔رشتہ داروں کے مطابق اتوار کی صبح 9:00بجے اس بوڑھے شخص کو ڈاکٹر نے مر دہ ڈکلیئر کر دیا تھا ۔اسپتال کی خانہ پوری کے بعد اس بزرگ کی لاش لیکر ان کے گھر لے آئے جہاں انتم سنسکار سے پہلے رسم پوری کر رشتہ دار ٹکر خورد کے شمشان گھاٹ لیکر گئے تھے ۔رشتہ داروں کا دعویٰ ہے کہ انتم سنسکار کیلئے چیتا رکھتے ہی اس بوڑھے شخص کی الٹی سانسیں لوٹ آئیں اور آنکھیں کھول دی ۔بزرگ ستیش بھاردواج(62)سال اپنے پریوا ر کے ساتھ رہتے تھے اور ان کے چچیرے بھا ئی جیتوں نے بتا یا کہ بھائی ستیش ہر یا نہ سرکار اسکول سے ٹیچر ریٹا ئر ہونے کے بعد گھر میں ہی تھے اس دوران انہیں بیمار ی لگ گئی جانچ میں انہیں کینسر ہونے کی تصدیق ہوئی اسی دوران ان کی طبیعت بگڑی اور اسپتال لئے اور ڈاکٹروں نے انہیں ڈیڈ ڈکلیئر کر دیا ۔ چیتا پر ان کی ڈیڈ باڈی رکھتے ہی بزرگ شخص کی سانس چلنے لگی اس کے بعد ان کی نبض اور ہارٹ بیٹ دیکھی تو جسم میں ہلچل ہونے پر اس کی جانکاری پولیس کنٹرول روم کو دی گئی اور پولیس کی مدد سے انہیں ایل ایم جے پی پہونچا یا گیا ۔یہ پورا واقعہ موضوع بحث بنا ہوا ہے لیکن تکلیف دہ یہ ہے کہ ستیش بھار دواج وہاں بچ نہیں سکے اور وہ گزر گئے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں