ایک کروڑ نوجوانوں کو مفت ٹیبلیٹ-اسمارٹ فون!

نوجوانوں کی ترقی کیلئے ہر معاملے سے واقف کرا رہی یو پی سرکار ان کی تر قی اور ان کی مضبوطی پر زور دے رہی ہے ۔ یہ کام قابل تحسین ہے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی جینتی پر گڈ گورننس دیوس پر 25دسمبر کو ٹیبلیٹ اور اسمارٹ فون تقسیم کر نے کے مصوبے کا آغا ز کیا لکھنو¿ کے اے بی واجپائی اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پروگرام میں 60,026طلبہ و طالبات کو مفت ٹیبلیٹ اور اسمارٹ فون تقسیم کئے گئے ۔وزیر اعلیٰ نے آغا ز کے طور پر 29طلبہ و طالبات کو خود اسمارٹ فون و ٹیبلیٹ فراہم کئے وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر استری شکتی پورٹل اور فلیش میں سے میسیجنگ ایپ ڈی جی شکتی کا اسٹڈی کو بھی لانچ کیا ریا ستی سرکار ریا ست کے نوجوانوں کو تکنیکی نظرئے سے مضبوط بنا نے کیلئے کام کر رہی ہے ۔اسی سلسلے میں گڈ گورننس دیوس پر ریا ست کے ہر ایک شہر کے نوجوانوں کی موجودگی میں یہ ٹیبلیٹ اسمارٹ فون بانٹے گئے اس سے ٹھیک طور سے آن لائن تعلیم اور امتحان ہو سکے گا۔ کورونا کے سیا ہ دور میں شخصی زندگی میں تکنیک کی اہمیت اور مضبوطی سے طلبہ کے امتحان نہیں ہو پارہے ہیں ۔دیہاتی علاقوں میں آن لائن پڑھا ئی سہولت کی کمی کے سبب طالب علم ٹھیک سے پڑھا ئی نہیں کر پارہے تھے اس لئے ریا ستی حکومت نے طے کیا کہ ریا ست کے ایک کروڑ طلبہ کو مفت ٹیبلیٹ -اسمارٹ فون دے جائیں گے ۔ جس وجہ سے آن لائن تعلیم کے ساتھ امتحان بھی ٹھیک ڈھنگ سے ہو سکیں گے ۔گریجویشن اور انڈر گریجویٹ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات سمیت وزیر اعلیٰ انتودیہ اسکیم کے تحت 10000امتحا ن میں بیٹھنے والے امیدواروں کو مفت ٹیبلیٹ اور اسمار ٹ فون تقسیم سے جوڑا گیا ہے ۔تکنیک کی صلاحیت نے کورونا دور میں اپنی اہمیت کو ثابت کیا ہے ۔کورونا کے سامنے جب بڑی بڑی دنیا کی طاقتیں پست ہو گئی تھیں تب وزیر اعظم نریندر مودی کی لیڈر شپ نے انتہائی اہلیت کے ساتھ کورونا سے لڑنے کا انتظام کیا ۔ طلبہ کو مفت ٹیبلیٹ اور اسمارٹ فون بانٹنے کیلئے یوگی اور ان کی سرکار اور تمام افسران مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!