سڑک پر ڈاکٹر ،تڑپ رہے مریض!
اتر پر دیش کے ہمانشوکو بلڈ کینسر ہے اس کے جسم میں ہر ہفتے پلیٹ لیپس کم ہوجاتی ہیں جس کے لئے انہیں فاضل پلیٹ لیٹس کی ضرورت ہوتی ہے ۔جمعرا ت کو اپنے گاو¿ں سے دہلی آئے مریض کے ابھیشیک نے بتایا کہ وہ دو دن تک دہلی کے اسپتالوں میں چکر لگاتے رہے پر انہیں کہیں علاج نہیں ملا آخر میں ایمس کی ایمرجنسی میں قریب چار گھنٹے انتظار کے بعد ان کا نمبر آیا پتا چلا کہ مریض کی حالت بہت نازک ہے اور آنا فاناً یہاں ڈاکٹروں نے مریض کی جان تو بچالی لیکن اب ڈاکٹر انہیں دوسری جگہ لے جانے کو کہہ رہے تھے ابھیشیک کا کہنا ہے کہ وہ ہمانشو کو لیکر ڈاکٹروں سے اپیل کر چکے ہیں لیکن ان کی کوئی نہیں سن رہا ۔ابھیشیک اور ہمانشو کی طرح ہزاروں مریض ان دنو ں اسپتالوں کے چکر لگا رہے ہیں ۔پچھلے 10دن سے ریزیڈنٹ ڈاکٹر ہڑتال پر ہیں جس کے چلتے مریضوں کا علا ج نہیں ہو پا رہا ہے جس وجہ سے ایمس اور صفدر جنگ اسپتالوں کے کچھ ڈاکٹر اپنے گھروں پر ہی علا ج کر رہے ہیں ۔ڈاکٹروں کا احتجاج اس لئے جاری ہے کہ اس سال نیٹ -پی جی کاو¿نسلنگ میں دیری ہورہی ہے۔یہ معاملہ سپریم کورٹ میںزیر سماعت ہے عدالت میں اگلی سماعت 6جنوری کو ہونی ہے ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سرکار کو یہ سما عت جلد سے جلد کرانے کی اپیل کر نی چاہیے ۔مرکزی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ معاملے میں اپیل کی جا چکی ہے اور احتجاجی ڈاکٹروں سے بات چیت بھی ہوئی ہے اور یہ قانونی خانہ پوری ہے جس کی تعمیل سبھی کو کرنی ہے ۔بھار ت سرکار اور ڈاکٹروں کے بیچ مریضوں کی حالت کافی باعث تشویش ہے امید ہے کہ اس کا مریضوں کی خاطر مسئلے کا حل جلد نکلے اور ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی پر لوٹیں اگر بر وقت حل نہیں نکلا تو یہ ہڑ تال لمبی چل سکتی ہے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں