مدر ٹریسا آرگنا ئزیشن کے کھاتے فریز؟

مر کزی وزارت داخلہ کے ذریعے مشنریز آف چیریٹی کا غیر ملکی عطیہ (ریگولیٹری)ایکٹ کے تحت تجدید کاری کی درخواست کو خارج کر دئے جانے کے بعد اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے مدر ٹریسا انجمن کے کھاتے فیریز کر دئے ہیں ۔ وزارت کا کہنا کہ نا منا سب انپٹس کی وجہ سے انجمن ایس سی آر اے 2017اورغیر ملکی عطیہ ریگولیٹری قواعد 2011کے تحت درکار شرائط پوری نہیں کر رہی تھی مدر ٹریسا کے ذریعے بنائی گئی اس انجمن کھا تے بھی فیریز ہوگئے ہیں ۔وزارت کے مطابق کھاتے اس نے فیریز نہیں کئے بلکہ ایس بی آئی کے مطابق خود انجمن نے اس کیلئے درخواست کی تھی ۔وزارت نے وضاحت مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی کے ذریعے عائد الزاما ت کے بعد دی ہے ۔ ممتا بنر جی نے سو شل میڈیا پر لکھا ”مرکزی وزارت داخلہ نے مدر ٹریسا کی مشنری آف چیریٹی کے بھار ت میں سبھی بینک کھاتے فیریز کر دئے ہیں “اس کے قریب 12000مریض ،ملازم وغیر ہ بغیر کھانے و دواو¿ں کیلئے مجبور ہیں ۔وزارت آگے کہا کہ انجمن کا ایف سی آر اے رجسٹریشن 31اکتوبر 2021تک ویلڈ تھا اور اس کی توسیع 31دسمبر 2021تک توسیع کر دی گئی اس کے بعد رجسٹریشن آگے بڑھا نے کیلئے مدر ٹریسا مشنری آف چیریٹی کی طرف سے کوئی درخواست نہیں آئی ہے ۔ انجمن نے بہر حال بیان دیا ہے کہ نہ تو اس کا رجسٹریشن منسوخ ہوا اور نہ ہی معطل ،اور نہ ہی کھاتے فریز کر نے کا حکم دیا ہے۔ رجسٹریشن کی تجدید تک تنظیم سے خود ہی اپنے غیر ملکی چندہ کھا تے پر لین دین پر روک لگادی گئی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!