نوٹ گنتے گنتے ہانپ گئیں نوٹ کاو ¿نٹنگ مشینیں !
سماج وادی عطر بنا نے والے کاروباری پیوش جین کے گھر اور دفا تر پر ٹیکس چوری معاملے میں کاروائی جمعہ کو بھی جاری رہی یہاں ملی نقدی کو گننے میں مشینیں بھی ہانپ گئی اور گرم ہوکر کئی مرتبہ تو مشینیں بند ہو گئیں ۔اس پر جانچ ٹیم کو 13اور مشینیں منگانی پڑی نوٹوں کو رکھنے کیلئے 80باکس منگائے گئے اور ان کو رکھنے کیلئے کنٹینر منگایا گیا ۔جی ایس ٹی انٹیلی جنس احمدآباد کی ٹیم نے دو دن میں 175کروڑ روپے کی نقدی ملنے کی تصدیق کی ہے ۔امکانی طور پر ریا ست میں اتنی بڑی برآمدگی کانپور و اتر پر دیش کی تاریخ میں پہلی بار ہوئی ہے ۔چھاپے کے بعد دوسرے دن کسٹم اور انکم ٹیکس کے حکام جانچ کیلئے پہونچے پیوش جین فرار ہے جبکہ بیٹے پریاش جین کو ہراست میں لے گیا ہے پیوش اصلا ً قنوج کا باشندہ ہے وہاں بھی اس کی کمپنیاں ہیں ۔عطر کاروباری پیوش جین کے گھر ہوئی کاروائی کو لیکر طرح طرح کی باتین شروع ہو گئی ہیں کہا جارہا ہے کہ پیوش جین کے بہانے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے سب سے بڑے قریبی اور سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی پشپراج جین عرف پمپی جین کو اکھلیش کا خزانچی اور پیوش جین کا قریبی ما نا جاتا ہے ۔کچھ دن پہلے جس طرح سے ایک بڑے کپڑا تاجر سمیت اکھلیش کے کئی قریبییوں پر جی ایس ٹی کا چھا پہ ڈلواکر دباو¿ بنا نے کی کوشش کی گئی اسی کڑی پیوش جین کے یہا ں کی کاروائی کو جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے ۔پیوش کی طرح پممی جین کا بھی بڑ ا کاروبار ہے کانپور اور قنوج میں یہاں پیوش جین کے گھر ہیں ایسے میں پممی جین بھی سرخیو ں میں آگئے ہیں ۔پممی جین کی پرانی سیا سی تاریخ ہے وہ کانگریس اور بسپا کے بھی کا فی خاص رہے ہیں بعد میں وہ سماجوادی پارٹی سے جوڑے اور اکھلیش یادو کے سب سے بھروسہ مند لوگوں میں شامل ہوگئے اور کہا جا رہا ہے کہ جس طرح سے اڈانی کو بھاجپا کے ساتھ جوڑ کر دیکھا جاتا ہے اسی طرح پمپی کو بھی سپا کے ساتھ جوڑا جاتاہے اس نے کہا کہ میرا پیوش سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔میرے بزنس کو بلا وجہ پیوش کا بتایا جارہا ہے میرا ممبئی میں اکسپورٹ کا کاروبار بھی ہے یہاں پر بھی پیوش کا کچھ نہیں ہے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں