اڈانی بندرگاہ پر ایران پاک اور افغانستان کنٹینروں پر روک!
گجرات کے مندرا بندرگاہ پر قریب 21 ہزار کروڑ مالیت کی ہیروئین برآمد ہونے کے بعد اڈانی بندرگاہ نے اپنے سبھی ٹرمنلوں پر 15 نومبر سے ایران ،پاکستان ،افغانستان کے کنٹینروں کی آمد ورفت پر روک لگا دی ہے ۔یعنی دیش بھر میں پھیلے اڈانی پورٹ سے ان تینوں ملکوں کے لئے نہ تو کنٹینر اتارے جائیں گے اور نہ ہی بھیجے جائیں گے ۔دیش کے سب سے بڑے پورٹ آپریٹر اڈانی پورٹ و اکنامک زون نے پیر کو مندرا کی اس سلسلے میں ایک ایڈوائزری جاری کی ہے کہ اڈانی پورٹ کے ذریعے سبھی ٹرمنلوں اور اس کے کسی پورٹ پر تیسرے فریق کے ٹرمنلوں سمیت اگلی اطلاع تک روک لاگو رہے گی ۔کمپنی نے اس کاروائی کی وجہ نہین بتائی ہے ۔حالانکہ مانا جا رہا ہے کہ مغربی گجرات کے اس کے مندراپورٹ پر بھاری مقدار میں ہیروئین پکڑے جانے کا رکھتے ہوئے کمپنی نے یہ فیصلہ لیا ہے ۔13 ستمبر کر اڈانی گروپ کے ذریعے کنٹرول بندرگاہ پر دو کنٹینروں سے تین ہزار کلو گرام ہیروئن ضبط کی گئی تھی اور یہ افغانستان سے آئی تھی ۔افغانستان افیم کا سب سے زیادہ ناجائز پیداوار کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے ۔ہیروئن کو بڑے بڑے تھیلوں میں چھپایا گیاتھا اور کہا گیا تھا کہ اس میں کیلکم پوڈر تھی ہیروئن کو بیگ کی نچلی پرتوں میں چھپایا گیا تھا اور اسے چھپانے کے لئے اوپر سے ویلکم پتھر بھرے گئے تھے ضبط ہیروئن کی قیمت قریب 21 ہزار کروڑ روپے بتائی گئی تھی ۔کمپنی نے یہ بھی کہا تھا کہ مندرا یا اس کے کسی بھی بندرگاہ میں ٹرمنلوں سے گزرنے والے کنٹینروں یا لاکھوں ٹن کارگو پرا س کی کوئی پہریداری کا حق نہیں ہے ۔مدرا پورٹ پر برآمد ہیروئن کے اس معاملے میں سنیچروار کو این آئی نے کئی جگہ چھاپہ ماری کی تھی ۔ایجنسی کے مطابق چنئی کوئم بٹرور وجے باڑہ میں ملزم کے مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی اور تلاشی میں مختلف قابل اعتراض دستاویز اور دیگر سامان ضبط کیا گیا ۔عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ اس طرح کے ڈرگس سپلائی میں کورٹ کے حکام کی ملی بھگت ہوتی ہے ۔یہ افیم چنئی جانی تھی پھر اسے گجرات کے مندر ا کورٹ پر بھیجا گیا ۔دیکھنا یہ ہے کہ این آئی اے صحیح معنوں میں جانچ کرتی ہے یا دکھاوے کے لئے اور معاملے کو لیپا پوتی کرکے دباتی ہے یا نہیں ؟
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں