این سی بی کے سنگھم !

کروز پارٹی کا پردہ فاش ہونے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیرو (این سی بی )ممبئی کے زونل ڈائریکٹر ثمیر وانکھڑے پھر سر خیوں میں ہیں پچھلے سال اداکار سوشانت سنگھ موت کے معاملے میں ڈرگس اینگل کی جانچ کو لے کر سر خیوں میں آئے وانکھڑے ممئی کے سنگھم کہے جا تے ہیں وہ سخت افسر مانے جاتے ہیں ان سے بڑے بڑے سلیبریٹی بھی ڈرتے ہیں ثمیر وانکھڑے 2008بیچ کے آئی آر ایس افسر ہیں اس سروس میں آنے کے بعد ان کی پہلی تقرری چھترپتی سوا جی مہاراج انٹرنیشنل ایئر پورٹ ڈپٹی کسٹم کمشنر کے طور پر ہوئی تھی وہ ایئر اینٹلی جینس اور این آئی اے کے ڈپٹی کمشنر بھی رہ چکے ہیں اس کے بعد انہیں این سی بی کا زونل ڈائریکٹر بنایا گیا کیونکہ انہیں ڈرگس سے جڑے امور کا ماہر مانا جاتا ہے این سی بی میں آنے کے بعد اب تک تین سو جگہوں پر چھاپے مارے ہیں اور قریب 17ہزار کروڑ روپئے کی نشیلی چیزوں کے دھندے کا پردہ فاش کیا ہے ساتھ ہی کئی مشہور ڈرگس پیڈلروں کو جیل کی ہوا کھلائی ہے کسٹم محکمے میں رہتے ہوئے مبینہ طور پر کئی مشہور ہستیوں کو کسٹم مشین تک نہیں پکڑ پا رہی تھی لیکن جب تک انہوں نے غیر ملکی کرنسی میں خریدے گئے سامان کی پوری جانکاری نہیں دے دی تب تک ان کو چھوڑا نہیں انہوں نے 2017میں مراٹھی اداکارہ کرانتی ریٹکر سے شادی کی کرانتی نے فلم گنگاجل میں کام کیا تھا ۔ ثمیر وانکھڑے اس وقت بالی ووڈ کے ڈرگس کنیکشن کی جانچ میںجڑے ہیں انہوں نے ہی کروز ریڈ پارٹی پر چھاپہ مارا اور اس دوران شارخ خان کے بیٹے آرین اور دیگر کو دبوچ لیا ہے انہون نے حال ہی میں دئےے گئے ایک انٹر ویو میں کرانتی نے بتایا کہ ثمیر بہت محنتی ہیں جو بھی وہ کاروائی کو انجام دیتے ہیں یا کچھ جانچ میںلگے ہوتے تو میں ان سے کبھی نہیں پوچھتی کیا ہوا کیسے ہوا کیونکہ میں ان کے کام کو پرائیوسی سمجھتی ہوں ۔ کرانتی کا کہنا ہے ان کے پتی بہت خاموش مزاج اور فرد سناش ہیں وہ اپنے کام کے بارے میں کبھی کسی کو کچھ نہیں بتاتے اور نہ ہی کبھی ہنستے ہیں لیکن انٹر ویو کے دوران وہ جو باتیں بتا رہی ہیں اور ثبوت دے رہی ہیں اس سے بدنامی ہوتی ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!