نواب ملک کا سنسنی خیز الزام !
کروز پر چھاپہ ماری کرنے والے نارکوٹس کنٹرول بیور (این سی بی ) کے حکام پرحملہ جاری رکھتے ہوئے این سی پی کے ترجمان اور مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے ترجمان نواب ملک نے اتوار کو ایک اور انکشاف کرنے کی وارننگ دے ڈالی اور دعویٰ کیا کہ کیسے بی جے پی سے جڑے ایک شخص کو ایجنسی نے مبینہ طور سے بھاگنے میں مدد کی وہیں اداکار شاہ رخ خاں کو کورٹ سے زبردست جھٹکا لگا ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے کروز شپ پر ڈرگ پارٹی کرنے کے الزام میں آرین ارباز مرٹن اور من من کی ضمانت عرضی خارج کر دی ۔ملک نے کہا کہ میرے پاس فوٹو اور ویڈیو سمیت پورے ثبوت ہیں این سی بی جے زونل ڈائرکٹر ثمیر وانکھیڑے نے خود کہا تھا کہ انہوں نے 2 اکتوبر کو 8-10 ملزمان کو حراست میں لیا تھا ۔صرف 8 نام سامنے آئے باقی دو کا کیا ہوا ۔دیگر دو کو دو لوگوں کی مدد کرنے کا الزام لگایا جن میں سے ایک بے جی پی نیتا سے وابسطہ ہے ملک نے سوال کیا کہ بی جے پی کے کونسے نیتا وانکھیڑے کے رابطہ میں تھے ۔پارٹی اور متعلقہ پہلوو¿ں کے ساتھ ان کے کیا تعلق ہے ۔یہ سب کیسے بالی وڈ اور ریاستی سرکار کو بدنام کرنے کے لئے کا م کررہے ہیں ؟ ادھر آرین خاں سمیت دیگر ملزمان کے وکیلوں نے میڈیا کو بتایا کہ سماعت پر پیر کو ضمانت کے لئے کورٹ میں درخواست دائر کریں گے ۔لیکن پتہ چلا ہے کہ عدالت نے اب سماعت بدھ تک ٹال دی ہے ۔این سی پی کا دعویٰ ہے کہ آرین خان ڈرگ ریکٹ کا حصہ ہیں ۔اب ملزمان کو آتھر روڈ جیل سے باہر نکلانے کے لئے سیشن کورٹ کا درواہ کھٹکھٹانا ہوگا۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں