ممبئی پولیس نے سی بی آئی ڈائرکٹر کو بھیجا سمن !

ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے پولیس حکام کے تبادلے سے وابسطہ فون ٹریپنگ اور تفصیلات لیک ہونے کے معاملے میں سنیچر کو مہاراشٹر کے سابق ڈی جی پی اور سی بی آئی کے دائرکٹر سوبودھ جیسوال کو سمن بھیجا ہے ان کو 14اکتوبر کو پیش ہونے کو کہا ہے کہ وہ اپنا بیان درج کرائیں ۔فون ٹیپنگ ہونے کے وقت جیسوال ریاست کے ڈی جی پی ہوا کرتے تھے اور ممبئی پولیس کی سائبر سیل سرکار سیکریٹ ایکٹ کے تحت اس معاملے کی جانچ کررہی ہے وہیں اس کی سماعت ممبئی ہائی کورٹ بھی کررہا ہے ۔پولیس نے عدالت میں بتایا کہ جیسوال کو سمن ای میل کے ذریعے بھیجا گیا ہے ۔مہاراشٹر جیڈر کے 1985 بیچ کے پولیس افسر جیسوال کو اس سال مئی میں سی بی آئی کا چیف مقرر کیا گیا ہے وہ ممبئی پولیس کے کمشنر بھی رہ چکے ہیں ۔یہ پورا معاملہ 2020 کا ہے ۔مہاراشٹر پولیس خفیہ محکمہ کے چیف آئی پی ایس افسر ریشنگ شکلا نے ایک خفیہ رپورٹ تیار کی تھی جسے انہوں نے 25 اگست 2020 کو اس وقت کے ڈی جی پی سوبودھ جیسوال کو بھیجی تھی جس مین پولیس افسروں کے تبادلے میں کرپشن کا الزام لگایا گیاتھا کئی افسر اور وزراءکے فون ٹیپ کئے جانے کے بعد ان کی بات چیت کی تفصیل رکھی تھی ۔اپنی رپورٹ کی بنیاد پر مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیوندر فڑنویس نے ریاست میں بڑے تبادلوں میں انہیں گڑ بڑگھوٹالے کا الزام لگایا تھا انہیں کئی گھنٹوں کی ریکارڈنگ مرکزی ہوم سیکریٹری کو سونپی تھی الزام ہے جانچ کے دوران سینئر افسروں اور نیتاو¿ں کے فون ٹیپ کئے گئے ۔اس رپورٹ کو جا ن بوجھ کر لیک کیا گیا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!