رام رحیم ڈیرے کے سابق ملازم کے قتل میں قصوروار قرار!

روہتک کی شمالیہ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ڈیرا سچا سودہ چیف رام رحیم سنگھ کو ڈیرے کے سابق منتظم رنجیت سنگھ قتل کانڈ میں قصوروار قرار دیا ہے ۔عدالت جمعہ کو پنجکولہ کی سی بی آئی عدالت نے 19 سال پرانے اس معاملے میں پانچ لوگوں کو قصوروار پایا تھا ۔رام رحیم سنگھ کے ماننے والوں کے ساتھ آبرو ریزی کے معاملے میں 2017 میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد جیل میں بند ہیں سی بی آئی کے اسپیشل سرکار ی وکیل ایم پی برما نے بتایا کہ خصوصی عدالت گرمیت رام رحیم سمیت اور دیگر چار کو قتل کا قصوروار پایا ہے ۔پتہ چلا ہے ان کو کئی برس کی سزا ہو گئی ہے ۔پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ نے رنجیت سنگھ قتل معاملے میں پنجکولہ میں سی بی آئی عدالت سے کسی اسپیشل سی بی آئی عدلات میں منتقل کرنے کی عرضی خارج کر دی تھی ۔ڈیرا چیف ہیڈ کوارٹر میں کس طرح کی عورتوں کا ڈیرا چیف ہیڈ کوارٹر میں عورتوں کا جنسی استحصال کرتا ہے ۔سی بی آئی کی چارشیٹ کے مطابق ڈیرا چیف کا کہنا تھا کہ وہ اس نامعلوم خط کو اجاگر کرنے میں رنجیت سنگھ کا ہاتھ تھا ۔اور اس نے اس کے قتل کی سازش رچی ۔اسپیشل عدالت نے جیسے ہی گرمیت رام رحیم کو قصوروار ٹھہرایا تو وہ پریشان ہو گیا اور وہ کافی وقت تک جج کی طرف ہاتھ جوڑکر کھڑا رہا اور پھر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟