شہیدوں کے کنبوں کو ایک ایک کروڑ کی مالی امداد!
دہلی حکومت نے جمعہ کو چھ شہیدوں کے کنبوں کو ایک ایک کروڑ کی مالی مدد دی ہے ۔اس کا یہ کام قابل تحسین ہے ۔دہلی کے ریس کورٹ کلب میں رہ رہے شہید راجیش کمار کے کنبہ سے ملاقات میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے راجیش کے گھر والوں کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا ۔راجیش کمار انڈین ایئر فورس میں تعینات تھے اور تین جون 2019 کو اروناچل پردیش میں ایک جہاز حادثہ میں شہید ہو گئے تھے اس دوران غم زدہ کنبہ کے افراد اپنے درمیان وزیراعلیٰ کو پاکر آنسو نہیں روک پائے وزیر اعلیٰ نے کہا راجیش کمار کی جان کی قیمت تو ہم نہیں لگا سکتے ۔لیکن امید کرتا ہوں کہ اس سے پریوار کو تھوڑی مدد ملے گی ۔ہم نے راجیش کمار کی ایک بہن کو پہلے ہی سول ڈیفنس میں شامل کر لیا ہے اور مستقبل میں بھی ان کے پریوار کا خیال رکھیں گے اس کے علاوہ کیجریوال نے شہیو ہونے والے شہیدوں کو ایک ایک کروڑ کی مالی مدد دی ۔راجیہ سبھا کے ممبر ششیل گپتا نے گھر جاکر دہلی پولیس کے شہید سپاہی وکاس کمار کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا ۔آر کے پورم کے ممبر اسمبلی پرمیلا ٹوکس نے دہلی پولیس کے شہید ایس پی سنکیت کوشک کے گھر جاکر ان کے رشتہ داروں کو چیک دیا ۔بہرھال ادھر ائیر فورس کے سمت مہنتی کے رشتہ دار کو بھی ایک کروڑ روپے کا چیک دیا جارہا ہے لیکن کسی بھی وجہ سے دوارکہ میں ان کے مکان پر جاکر چیک نہیں سونپا جا سکا ۔ہم دہلی سرکار کی اس انوکھی پہل کی تعریف کرتے ہیں اور شہید ہوئے اشخاص کے گھر جاکر ان کی مالی مدد کرنا بلا شبہ بہت نیک کام ہے ۔دہلی سرکار مبارکباد کی مستحق ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں