ریلوے ٹریک اور ٹرین اڑانے کی بھی سازش!

دہلی پولس کے اسپشیل سیل کے ذریعے دیش کے تین ریاستوں کے الگ الگ شہروں سے گرفتار چھ مشتبہ دہشت گردوں نے پوچھ تاچھ میں یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے یہ ریلوے پٹری اور چلتی ٹرین میں سیریل بلاسٹ کر بڑے پیمانے پر تباہی مچا نا چاہتے تھے ۔ ان کے نشانے پر کئی بڑے پل اور ریل کی پٹریاں تھیں جس پر سیریل بلاسٹ کر سال 1993میں ممبئی میں ہوئی تباہی جیسی واردات کو دوہرانا چاہ رہے تھے اگر یہ اپنے منصوبے میں کامیاب ہو جاتے تو دیش ایک بڑی تباہی کا منظر دیکھتا حالانکہ وقت رہتے ہی اسپیشل سیل نے انہیں دبوچ لیا جس سے بڑ ادہشت گردی کی واردات کو خطرہ ٹل گیا اسپیشل سیل کے ذرائع کے مطابق مشتبہ دہشت گردوں کے اس ماڈیول میں پاکستان سے ٹریننگ لے کر آئے دو مشتبہ افراد نے جانچ ایجنسیوں کے سامنے جو چونکانے والے انکشاف کئے ا س سے پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج کی ناپاک سازش کا خلاصہ ہو گیا ۔ جی ہاں مشتبہ ذیشان اور اسامہ سے پوچھ تاچھ میں یہ پتہ چلا ہے کہ اس سال اپریل مہینے میں گوادر بندر گاہ کے پاس ٹھٹہ فارم ہاو¿س میں انہیں جو ٹریننگ دی گئی اس میں پل اور ریل کی پٹریوں کو اڑانے کی ترکیب سکھائی گئی تھی ممبئی اے ٹی ایس نے دہلی پولس کی اسپیشل سیل نے مشتبہ آتنکیوں سے قریب ڈھائی گھنٹے پوچھ تاچھ کی جس سے اس اسازش کا پتہ لگنے کے بعد صاف ہوا کہ آئی ایس آئینے انڈر ورلڈ کے ساتھ مل کر نیٹورک کھڑا کیا ہے ممبئی میں ثمیر کالیا سے جڑے سلیپر سیل کو لیکر ایجنسیاں چونکنہ ہو گئی ہیں ثمیر کو پورے نیٹورک کو کھنگالا جا رہا ہے دہلی پولس نے ان مشتبہ افراد کو وقت رہتے پکڑ کر ایک بڑا دہشت گرد انہ حملہ ہونے سے بچا لیا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!