پہلے تعریف ! اب ٹیکس چور بن گیا!
محکمہ انکم ٹیکس نے بالی وڈ اداکار سونو سود کے خلاف مبینہ ٹیکس چوری تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا ہے اور تین دن سے ان کے ممبئی ناگپور اور جے پور کے دفاتر پر چھاپہ ماری کی گئی ۔سونو سود سے وابسطہ ایک رئیل اسٹیٹ سودہ اور کچھ دیگر مالی لین دین کے معاملے انکم ٹیکس محکمہ کے جانچ کے دائرے میں ہیں ۔سونوسود نے پچھلے لاک ڈاو¿ن کے دوران سینکڑوں لوگوں کی مدد کی تھی اور تاریکین ریاست مزدورں کو ان کو گھروں پر پہونچانے میں مدد کی تھی ۔دراصل لگتا ہے کہ سونو سود کی بڑھتی مقبولیت سے کچھ لوگ جلنے لگے ہیں اس لئے انکم ٹیکس چھاپہ ماری ہوئی ہے کانگریس نے اسے ڈرانے دھمکانے کی کوشش بتایا ہے وہیں سیو سینا نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن کے دوران بی جے پی نے ان کے کام کی تریف کی تھی لیکن ان کے سماجی کاموں میں دہلی اور پنجاب سرکار کے ہاتھ ملانے کے بعد اب پارٹی انہیں ٹیکس چور مانتی ہے ۔سیو سینا کے اپنے اخبار سامنا میں لکھا ہے کہ سود کے خلاف بدلے کی کاروائی ہے ۔جو بی جے پی کو مہنگی پڑے گی ۔سیو سینا نے کہا دنیا میں سب سے زیادہ ممبر ہونے والی پارٹی کو دل بڑا رکھنا چاہیے جب ایجنسیوں کو ان لوگوں کو پریشان کرانے کا ایک چلن بن گیا ہے ۔جو بی جے پی سے جڑے ہوئے نہیں ہیں ۔جانکاری کے مطابق اداکار کے خلاف یہ کاروائی لکھنو¿ کے بڑے کاروائی انل سنگھ سے جڑی ہے ۔حال ہی میں انل سنگھ کے دفتر بھی چھاپہ پڑا تھا سونو سود اور انل سنگھ پارٹنر بتائے جا رہے ہیں ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں