بنا میچ کھیلے ہی نیوزی لینڈ نے کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ کیا!

نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم نے سیریز کا پہلا ون ڈے میچ شروع ہونے سے ٹھیک پہلے دہشت گردی حملے کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے اپنا پاکستان دورہ منسوخ کر دیا ۔حالانکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کی حفاظت کو خطرہ نہیں تھا ۔نیوزی لینڈٹیم نے میچ شروع ہونے سے تقریباً تیس منٹ پہلے اپنا دور ہ منسوخ کیا ۔مسئلہ تب شروع ہوا جب محدود اووروں کی سیریز کا پہلا ون دے راول پنڈی اسٹیڈیم میں جمع کو وقت پر شروع نہیں ہوا اور دونوں ٹیمیں ہوٹل میں اپنے کمروںمیں ہی رہیں ۔افغانستان میں طالبان کے اقتدار حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں حفاظت کو لیکر سوا ل کھڑے ہو رہے ہیں ۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکورٹی خطروں کے دورے کے بارے میں تفصیل سے نہیں بتایا نا ہی ٹیم کی واپسی کے لئے انتظام کے بارے میں کوئی تبصرہ کیا ۔نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے چیف ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ انہیں جو صلاح مل رہی تھی اسے دیکھتے ہوئے دورہ جاری رکھنا ممکن نہیں ہے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ کھلاڑی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو ہیک ولس نے بھی وائٹ کے خیالات سے اتفاق ظاہر کیا انہوں نے کہا !کہ کھلاڑی محفوظ ہیں اور ہر ایک اپنے بالا مفادات میں کام کررہے ہیں ۔پاکستان نے دورہ کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی یہاں تک کہ وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈکے وزیراعظم جوشنرہ آیڈرن کے ساتھ فون پر مکمل تحفظ کا وعدہ کیا ۔حالانکہ ان کی یقین دہانی بھی کام نہ آئی اور نیوزی لینڈنے دورہ منسوخ کرنے کافیصلہ کیا ۔جوشنرہ آیڈرن نے کہا کہ ہمارے لئے کھلاڑیوں کی حفاظت بالا تر ہے ۔18 سال بعد پاکستان آئی نیوزی لینڈ کی ٹیم بغیر کھیلے ہی واپس چلی گئی ۔اس سے پہلے 2002 میں انگلینڈ نے بھی اس وقت اپنا دور ہ منسوخ کیا تھا ۔جب کرانچی میں اس کے کھلاڑیوں کے ہوٹل کے باہر بم دھماکہ ہوا تھا ۔پھر 2009 میں لاہور کے اسٹیڈیم کے باہر سری لنکا کے کھلاڑیوں پر دہشت گرددوں کے ذریعہ حملہ کرنے کے بعد پاکستان آرہی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم بیچ میں راستہ میں لوٹ گئی تھی ۔اس کے بعد قریب ایک دہائی تک پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ میچ منسوخ رہے ۔پاکستان میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب میچ سے ٹھیک پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میدان پراترنے سے منع کر دیا ۔بلکہ ٹیم ہوٹل سے باہر ہی نہیں نکلی ۔18 برس بعد پاکستان پہونچی ٹیم کو تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے تھے ۔پاکستان کے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کی وی ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے کو انٹر نینشل سازش قرار دیا ہے ۔ایکسپریس ٹریبون کے مطابق شیخ رشید احمد نے جمع کو کہا کہ ایک انٹر نیشنل سازش کے تحت دورہ منسوخ کردیا گیا ہے ۔بتا دیں شعیب اختر نے تو یہاں تک کہا کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ کا گلہ گھونٹ دیاہے ۔اسلام آباد میں وزیر داخلہ رشید احمد نے کہا وہ سازشیوں کا نام نہیں لیں گے ۔حالانکہ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بعد کچھ طاقتیں پاکستان کو بلی کا بکرہ بناناچاہتی ہیں ۔دہشت گردی کو حمایت دینے والی اپنی پالیسی کے پیچھے نا ہٹنے کاخمیازہ اسے اسی طرح بھگتنا پڑے گا۔ نیوزی لینڈ دورہ منسوخ کرنے سے پاکستان کی بڑی کرکری ہوئی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!