دھاندلی کے الزام کے درمیان پوتن کی پارٹی کی جیتی!

رو س میں ولادیمیر پوتن ایک بار پھر دیش کے سر براہ اعلیٰ کی حیثیت سے مضبوط پکڑ بنائیں گے پارلیمانی انتخابات مین پوتن کی پارٹی یونائیٹیڈ رسیا نے بڑی جیت حاصل کر لی ہے حالانکہ اس بار ووٹ فیصد میں کمی ضرورآئی ہے 80فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد پوتن کی پارٹی کو قریب 50فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ اپوزیشن کمیونسٹ پارٹی کو 20فیصد ووٹ ملے ہیں اور باقی چھوٹی موٹی پارٹیوں کو ووٹ ملے ہیں حکمراں پارٹی نے اتوار کی شام چناو¿ ہونے سے کچھ گھنٹے پہلے جیت کا دعویٰ کیا تھا وہیں پوتن کے مخالفوں نے چناو¿ میں زبردشتی ووٹ ڈلوانے ووٹ باکس میں گڑ بڑی و فرضی ووٹ ڈالے جانے کے الزام لگائے لیکن چناو¿ کمیشن نے ان دعوو¿ں کو مسترد کر دیا ہے اس چناو¿میں حکمراں پارٹی کے فیصد امید واروں کو ہار کا سامنہ کر نا پڑا ہے ملے نیتجوں سے پتہ چلتا ہے کہ روس کا سیاسی پش منظر بدلنے کا کوئی امکان نہیں ہے 68سالہ پوتن 1999سے وزیر اعظم یا صدر کی حیثیت سے ملک میں راج کر رہے ہیں اور 2024میں اگلے صدارتی چناو¿ سے پہلے کریملن پر بھی ان کی بالا دستی ہوگی ۔ پارلیمنٹ میں عام طور پر پوتن کی پہل کی حمایت کرنے والی کمیونسٹ پارٹی کی حمایت میں 8فیصدی ووٹ کا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ موجودہ پارلیمانی چناو¿ کو 2024کے صدارتی چناو¿ سے پہلے اقتدار پر پوتن کی پکڑ مضبوط کرنے کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!