دس ڈی سی پی نے لی چالیس کروڑ روپئے کی رشوت!

بر خاست پولس افسر سنچ واجے نے ای ڈی کو دیئے اپنے بیان میں مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ انل پراب وا اس کے وقت کے وزیر داخلہ اور انل دیش مکھ پر سنسنی خیز الزام لگائے ہیں واجے کا کہنا ہے کہ ممبئی کے تب کے پولس کمشنر پرم بیر سنگھ کی طرف سے جاری تبادلے احکامات کو رکوانے کے عوض میں ان دونتیاو¿ں نے شہر کے دس پولس ڈپٹی کمشنروںسے چالیس کروڑ روپئے رشوت لی تھی ۔ پرم بیر سنگھ نے جولائی 2020میں ممبئی میں دس ڈی سی پی کے ٹرانسفر کے احکامات جاری کئے تے واجے نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تبادلہ حکم کو لیکر اس وقت کے وزیر داخلہ انل دیش مکھ اور پرب خوش نہیں تھے بعد میں مجھے پتہ چلا کہ حکم میں پینل شدہ پولس افسران سے چالیس کروڑ روپئے کی رقم اکٹھی کی گئی تھی ان میں سے انل دیش مکھ اور انل پرب کو 20-20کروڑ روپئے دیئے گئے واجے کو صنعت کار مکیش امبانی کے گھر کے پاس بارودی سامان سے بھری کار کے پائے جانے اور تھانے کے کاروباری منسوک ہیرن کے قتل کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا اس کے علاوہ واجے کا بیان دیش مکھ کے سابق پرائیویٹ سکریٹری سنجیو پلانڈے اور پرائیویٹ نائب سکریٹری اور کندن سندھے کے خلاف منی لانڈرنگ معاملے میں دائر چارج شیٹ کا حصہ اور یہ دونوں جوڈیشل حراست میں ہیں اور جانچ ایجسنی نے بتایا کہ ان کی تفتیش سے پتہ چلا کہ دیش مکھ بار اور ریستو راں سے اکٹھا پیسے کو دینے کو لیکر واجے سے رابطے میں رہتے تھے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!