وراٹ کوہلی نے چھوڑی ٹی 20کی کپتانی !

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے متحدہ عر ب امارات اور عمان میں ہونے والے ٹی 20ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ کے سب سے چھوٹے ایونٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا اس فیصلے سے انہوں نے سب کو چونکا دیا اس بارے میں قیاس آرائیاں جا ری تھی کہ وراٹ کوہلی ٹی 20کی کپتانی چھوڑ سکتے ہیں 2014-15میں آشٹریلیا دورے کے درمیان کوہلی کو ٹسٹ کپتانی ملی وہ ٹیم میںتیز گیند باز لیکر آئے انہیںکامیابی ملی لیکن آہستہ آہستہ کوہلی باقی ٹیم سے تھوڑا الگ ہوگئے ۔ 2017میں انہیں ون ڈے T20کی کپتانی ملی وہ بلے سے کمال دکھاتے رہے اور نئے ریکارڈ قائم کرتے چلے گئے انہیں ٹیم کے چیف کوچ انل کمبلے سے بھی پریشانی تھی ٹیم کو آسٹریلیا میں دو مرتبہ کامیابی ملی پہلی بار جب ان کے بڑے کھلاڑی نہیں تھے پھر جب وہ کپتان نہیں تھے دوسرے کپتان بات چیت میںبھروسہ رکھتے ہیںلیکن کوہلی کے ساتھ ایسا نہیں تھا لیکن کوہلی کی وجہ سے ٹیم انڈیا ٹاپ پر پہونچ گئی ان کی سوچ میں جارحیت تھی ان کے مخالف کہتے ہیں کہ کوہلی کی کپتانی کا طریقہ T20کےلئے فٹ نہیں اسی وجہ سے بنگلورو ابھی تک آئی پی ایل نہیں جیت سکی وراٹ کی بلے بازی کی دنیا قائل ہے اور تمام لوگوں کو لگتا ہے کہ سچن کی سنچریوں کا کوئی ریکارڈ توڑ سکتا ہے تو وہ ہے وراٹ بھارت کے لئے اچھی بات یہ ہے کہ وراٹ کے بعد کپتانی کی تلاش کےلئے جدو جہد کی ضرورت نہیںپڑیے گی کیونکہ ان کے جانشین کے طور پر روہت شرما کپتا ن ہو سکتے ہیں جو بھی ہو وراٹ کا کنٹری بیوشن کو کم نہیں پرکھا جا سکتا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!