ہائی کورٹ نے چار دھام یاترا کو منظوری دی!

اترا کھنڈ ہائی کورٹ نے چار دھام یاتراکو کچھ شرطوں کے ساتھ شروع کرنے کا حکم دیا ہے اس حکم سے اترا کھنڈ حکومت کو بڑی راحت ملی ہے ساتھ ہی ہزاروں تاجروں و تیرتھ پروہتوں سمیت اتراکاشی ، چمولی ، اور رودرا پریاس ضلع کے باشندوں کا گزر بسر پٹری لوٹنے کی امید ہے ریاستی سرکار کے مطابق ، اتراکھنڈ میں چار و دھاموں میں راستہ پوری طرح کھل چکا ہے اور یہ پوری طرح محفوظ ہے ہائی کورٹ کے بعد اب اتراکھنڈ سرکار اگلے دو تین دنوںمیں گائیڈ لائنس کے ساتھ یاترا شروع کرنے کا حکم جاری کر سکتی ہے ۔ در اصل اتراکھنڈ سرکار نے جون میں چار دھام یاترا شروع کرنے کا فیصلہ لیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے ایک مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے 28جون کو یاترا پر روک لگا دی تھی وہیں جمعرات کو ہائی کورٹ نے سرکار نے کے ذریعے حلف نامہ پر سماعت کرتے ہوئے اس فیصلے پر روک ہٹا دی اور حکم میں کہا کہ چار دھام کی یاترا کرنے والوں کو بہتر گھنٹے کے اندر کورونا نیگٹیو رپورٹ دکھانی ہوگی ساتھ ہی ویکسین کی دونوں ڈوز لے چکے لوگوں کو ہی یاترا کی اجازت ہوگی وہیں کیدرناتھ میں ایک دن میں آٹھ سو لوگوں کے درشن کی اجازت ہوگی جبکہ بدری ناتھ میں بارہ سو گنگوتری میں چھ سو اور یمنوتری میں چار سو یاتری ہی جا سکیں شردھالوں کو کسی بھی کنڈ میں اسنان کرنے کی ممانعت ہوگی ۔راستے پوری طرح کھل چکے ہیں اور محفوظ ہیں ۔ اتراکھنڈ میں دس ہزار سے زیادہ ہوٹل اور ہوم اسٹے مول کو بھی کورٹ کے فیصلے سے راحت ملی ہے ۔ وہیں پانچ ہزار ہوم اسٹے مالکان نے قرضے لیکر اپنے ہوٹلوں وگیسٹ ہاو¿س کی تعمیر کرائی تھی انہیں بھی راحت ملے گی ہائی کورٹ کے فیصلے کا ہر طرف خیر مقدم ہو رہا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟