حملہ ہے یا نوٹنکی ؟
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اپنے اسمبلی حلقے نندی گرام میں جمعہ کے روز چوٹل ہوگئیں ۔ ان کا الزام ہے کہ بی جے پی نے ان کے خلاف سازش کی ہے وہیں بھاجپا کا کہنا ہے کہ ممتا جھوٹ بو ل رہی ہے بہر حال سچ اور جھوٹ پر دونوں پارٹیاں ایک بار پھر سے بھڑ گئیں ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے خلاف چناو¿ کمیشن نے شکایت درج کی ہے بھاجپا نیتا روپا گانگولی نے بتایا کہ ممتا بنرجی کو چوٹ لگی ہے ہمیں اس کیلئے دکھ ہے لیکن یہ ایک حادثہ ممکن ہے گاڑی کا بیلنس بگڑنے سے ان کو چوٹ لگی ہو اور ممتا کو سیاست نہیں کرنی چاہئے بی جے پی نیتاو¿ںکا ایک نمائندہ وفد ممتا کی شکایت کرنے چناو¿ کمیشنر سے ملا بی جے پی نے ممتا پر نندی گرام میں جھوٹی خبر پھیلانے کا الزام بھی لگایا دوسری طرف کانگریس کے لیڈروں کانمائندہ وفد چناو¿ کمیشن بھی جانے کی تیاری میں وہیں ٹی ایم سی کا الزام ہے کی ممتا پر جان بوجھ کر حملہ کرایا گیا ہے ٹی ایم سی ایم پی ڈیریک اوبرائن نے کہا اس گھناونے واقعے کیلئے ذمہ دار لوگوں کے خلاف کیس درج ہونا چاہئے اس واقعہ 30 منٹ کے اندر ہی لوگوں نے بے حد خراب بیان دیئے ہیں ہم ان کے بیانوں کی ملامت کرتے ہیں ڈاکٹروں سے بات کریں گے اور پوچھیں گے آخر ہوا کیا ہے ڈیریک کے بیان کے حوالے سے ایک ایجنسی نے لکھا ہے کہ 9مارچ کو الیکشن کمشنر اور ڈی جی پی بدلا 10مارچ کو ایک بی جے پی ایم پی نے شوشل میڈیا پر پوسٹ ڈال دیا ہے آپ سمجھ جائے گیں کہ شام پانچ بجے کے بعد کیا ہونے والا ہے کل 6بجے نندی گرام میں ممتا دیدی کے ساتھ یہ حادثہ ہوا ہم اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس کی سچائی سامنے آئے اور پارتھ چٹرجی نے کہا چناو¿ کمیشن کو ممتا بنرجی پر حملے کی ذمہ داری لینی پڑے گی جو بی جے پی کے حکم پر کام کر رہا ہے مغربی بنگال کے بھاجپا انچارج کیلاش وجے ورگیہ نے ممتا بنرجی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے حادثہ اور نوٹنکی بتایا اور چناو¿ کمیشن کو امیدوار کے پیچھے چل رہے ویڈیو میں جو کچھ آیا ہے اسے سامنے لانا چاہئے تعجب کی بات ہے کی ممتا بنرجی کے ساتھ اتنی پولس چلتی ہے اسکے باوجود چارلوگ واردات کر کے بھاگ گئے یہ بہت تعجب اور دکھ کی بات ہے وہیں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے ممتا حملے کا بہانا بنا کر چناو جیتنے کی کوشش کر رہی ہیں اگر یہ ساز ش ہے تو سی بی آئی ، سی آئی ڈی کو بلاو¿ صرف سازش کا بہانہ بنا کر لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچنا چاہتی ہے سی سی ٹی وی فوٹیج میں سارا سچ سامنے آئے گا ممتا بنرجی کا علاج کر رہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے ان کے بائیں پیر اور ٹخنے کی ہڈی میں چوٹیں آئیں ہیں اور دائیں بازو اور کندھے میں بھی چوٹ لگی ہے کولکاتہ کے سرکار اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ایم بندھو اپادھیا نے بیان جاری کرکے بتایا وزیر اعلیٰ کا علاج گہری نگرانی میں چل رہا ہے اور اس کی جانچ جاری ہے وہیں ریاستی حکومت نے ممتا کے علاج کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے اپوزیشن نے ممتا کی سازش کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے پوچھا ہے آخر جیڈ پلس سیکورٹی گھیرے میں کیسے باہری لوگ گھس گئے یہ نوٹنکی ہے اور بلکل صاف صاف ہے لوگوں کی ہمدردی لینے کیلئے ایک ڈراما ہے ادھر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار لوگوں کو فوراً گرفتار کرنا چاہئے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں