سوپنا کے سنسنی بیان سے پی ویجین مشکل میں !

سونا اسمگلنگ معاملے کی اہم ملزم سوپنا شریش کے انکشاف سے چناوی ریاست کیرل میں سیاسی طوفان آگیا ہے ۔سوپنا سریش نے وزیراعلیٰ پن رائی وجین اسمبلی اسپیکر وی شری رام کرشن اور کچھ وزراءکے خلاف ڈالر اسمگلنگ معاملے میں سنسنی انکشافات کئے ہیں یہ دعویٰ جمع کو کیرل ہائی کورٹ میں معاملے کی جانچ کررہے ایکسائز محکمہ نے کیا ہے ۔ریاست میں اسمبلی انتخابات سے کچھ ہفتہ پہلے عدالت میں حلف نامہ دائر کر محکمہ ایکسائز نے کہا سریش نے ایجنسی کو سی آر پی سی کی دفع 108 اور 164 کے تحت دئیے گئے بیان میں انکشاف کئے ہیں ۔ایکسائز کمشنر سمت کمار کی طرف سے دائر حلف نامہ میں دعویٰ کیا گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ دفع 108اور دفع 164 کے تحت دئیے گئے بیان میں سوپنا سریش نے وزیراعلیٰ کیرل اسمبلی کے اسپیکر اور ریاست کے کابینہ وزیر کے خلاف حیرت انگیز انکشاف کئے ہیں ۔جن میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے جوائنٹ سکریٹر ی کے کمرشل نمائندے کے ساتھ مل کر کے ساتھ قریبی تعلقات تھے اور بیان دیا ہے کہ ناجائز طور سے پیسہ کا لین دین ہوا حلف نامہ میں دعویٰ کیا گیا ہے ۔کہ اس نے صاف طور سے کہا ہے کہ کونسل کھانہ کی مدد سے وزیراعلیٰ اور اسمبلی اسپیکر کے اشارہ پر غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ ہوئی ڈالر معاملہ ترو اننت پور م میں یو اے ای تجارتی کونسل خانہ کے سابق چیف کے ذریعے امان کے مسکت میں 1.90.000 ڈالر (قریب 1.30کروڑ روپے کی مبینہ اسمگلنگ سے جڑا ہوا ہے ۔سونا اسمگلنگ معاملے میں ملزم سریش اور معاون ملزم ایرت پی ایس ،ڈالر معاملے میں بھی مبینہ طور پر ملوث ہے ۔محکمہ ایکسائز نے انہیں گرفتار کر لیا ہے کانگریس نے کیرل کے وزیراعلیٰ پن رائی وجین اور اسمبلی اسپیکر پی شری رام کرشن کے اسمگلنگ معاملے میں ملزمہ سوپنا سریش کے حیران کر دینے والے خلاصہ مین بتایا حکمراں بھارتی کمیونشٹ پارٹی نے این ڈی اے سرکار پر حملہ کرتے ہوئے اسمبلی چناو¿ کے پیش نظر مرکز کی منشا پر سوال اٹھائے ۔پارٹی کی طرف سے کہاگیا ہے کہ ہم پھر اقتدار میں لوٹ رہے ہیں ۔کانگریس لیڈر رمیشن چنی تھلا نے کہا کہ اس انکشاف کے بعد وجین نے وزیراعلیٰ کی کرسی پر رہنے کا حق کھو دیا ہے ۔پردیش بھاجپا صدر کے سرندر نے کہا کہ وجین کا جیل جانا طے ہے ۔معلوم تھا کہ جانچ کی آنچ وزیراعلیٰ تک پہونچے گی اسی لئے معاملے کو ٹھنڈے بستہ میں ڈال دیاگیا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!