گوپال گنج شراب کانڈ میں 9افراد کو پھانسی کی سزا!

بہار کے گوپال گنج ضلع کے سنسنی خیز زہریلی شراب کانڈ میں ایڈیشنل شیشن جج ایکسائز لوکش کمار کی عدالت نے جمع کو 13میں سے 9قصورواروں کو اور چار عورتوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔کورٹ کے فیصلے کے بعد سبھی قصورواروں کو جیل بھیج دیا گیا ۔قریب ساڑے چار سال تک چلے مقدمہ میں بچاو¿ اور مخالف فریق کی طرف سے ایک اغوائی ہوئی ۔26فروری کو 14میں سے 13کو قصوروار پایا گیا تھا ۔ایک ملزم کی موت پہلے ہی ہو چکی ہے ۔چاروں عورتوں کو عمر قید کے ساتھ ساتھ 10لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیاگیا تھا ۔ان دونوں نے کورٹ میں سرنڈر کر دیا ۔واضح ہو کہ 15/16اگست 2016کو گوپال گنج کے نگر تھانہ کی گاو¿ں میں زہریلی شراب پینے سے نو لوگوں کی موت ہو گئی اور 12کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی تھی ۔اور کھجور سنی کانڈ کے بعد تھانہ کے سبھی پولیس والوں کو معطل کر دیا گیا تھا بعد میں ریاستی حکومت نے انہیں سروس سے برخواست کر دیا حالانکہ پولیس کی برخواستگی کے ان کو 4فروری 2021میں منسوخ کر دیا تھا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!