بالی وڈ ہستیوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے!

انکم ٹیکس محکمہ نے فلم ساز انوراگ گشیپ ادکارہ تاپسی پنوں اور فلم پروڈوسر وکاس بہل کے دفاتر پر چھاپہ مارے تینوں بالی وڈ ہستیاں وقتاً فوقتاً سرکار کے خلاف بیان دیتی رہی ہیں ۔انہوں نے تینوں زرعی قوانین کے لئے چل رہے آندولن کی بھی حمایت کی ہے ان چھاپوں کو لیکر سیاسی بیان بازی تیز ہو گئی ہے ۔مہاراشٹر میں حکمراں سرکار کی اتحادی کانگریس اور این سی پی نے کاروائی کی نکتہ چینی کی ہے ۔اور اسے مرکزی سرکار کے خلاف بولنے والون کی آواز دبانے کی کوشش بتایا ہے وہیں بھاجپا نے کہا کہ ہر کسی معاملے کو سیاست سے جوڑ کر دیکھنا غلط ہے جانچ ایجنسیاں اپنا کا م کرتی ہیں مہاراشٹر سرکار کے وزیر اور این سی پی کے چیف ترجمان نواب ملک نے الزام لگایا کہ بھاجپا کی مرکزی سرکار اپنے خلاف آواز اٹھانے والوں کے خلاف مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہی ہے کانگریس نیتا اور وزیراشوک چوہان نے کہا مرکزی سرکار تمام سچائی رکھنے والوں کو دباو¿ بنا رہی ہے ۔تاکہ یہ چپ ہو جائیں ۔اور ان کے خلاف ای ڈی سی بی آئی انکم ٹیکس جیسی ایجنسیوں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔انوراگ اور تاپسی کے دفتروں پر چھاپہ ماری اس لئے کی گئی کیوں کہ دونوں نریندر مودی کی سرکار کے خلاف آوازاٹھارہے تھے ۔انہوں نے کہا کسانوں نے کہا کہ ہماری تحریک کی حمایت کرنے والوں چھاپہ ماری سے پریشان کیا جا رہا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!