سویڈن کی کمپنی نے بس سودے کیلئے دی تھی رشوت ؟

سویڈن کی مشہور کمپنی جو بس،ٹرک بناتی ہے اسکینا نے بھارت میں سات ریاستوں میں بسیں فروخت کرنے کیلئے 2013-2016کے درمیان افسروں کی موٹی رشوت دی تھی سویڈس نیوز چینل ایس وی ٹی سمیت تین میڈیا اداروں نے ایک خفیہ جانچ کے بعد یہ دعویٰ کیا ہے اسکینا نے 2007بھارت میں کام شروع کیا تھا اور 2011میں بس بنانے والی بس بنانے کی یونٹ کے کارخانہ قائم ہوا تھا وہیں کمپنی کے ترجمان نے بتایا 2017میں کمپنی کو ملازمین و سینئر مینجمنٹ کے کام کاج میں سنگین گڑبڑیاںدکھائیں دی اس کے چلتے جانچ کرانی پڑی تب جاکر پتہ چلا کہ یہ لوگ رشوت خور ی میں ملوث تھے اسے کچھ کاروباری ساجھیدار بھی شامل تھے اس کے بعد اسکیما نے ہندوستانی بازار میں بسوں کی فروخت پر روک لگا دی تھی کمپنی کے سی ای او ہنرکسن نے بتایا نقصان ضرور ہوا لیکن ہم نے اپنی بسیں بنانے والے کارخانے کو بند کر دیا اور جو لوگ بھار ت میں رشوت خوری میں ملوث تھے انہیں کمپنی نے نکال دیا گیا ہمارے بزنس پاٹنرس کے معاہدے بھی منسوخ کر دیئے گیئے غور طلب ہے کہ اس سے پہلے 1986میں بو فورس گھوٹالے میں شامل کمپنی بھی سویڈین کی تھی تب سویڈن پولس نے ہی بو فورس گھوٹالے کا پتہ لگایا تھا ایس وی ٹی چینل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا بھارت سرکار کے ایک وزیر کو بھی رشوت دی گئی تھی اور یہ کمپنی ایک وزیر سے جڑی ہوئی تھی ایک کمپنی کو خاص لگزری بسیں دی تھی اس کا استعمال ان کی بیٹی کی شادی میں کیا گیا تھا بس کے پورے پیسے کمپنی کو نہیں ملے وہیں اسکینیا کمپنی کے ترجمان نے بتایا وزیر کو کوئی بس نہیں بیچے گئی تنازع کے بعد مرکزی وزیر شاہ راہ و ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کی طرف سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ایک میڈیا رپورٹ میں مرکزی وزیر کے بیٹے کے قریبی کی کمپنی کو نومبر 2016میں اسکینیا کی کمپنی کی طرف سے لگزری بس تحفے میں دینے کی بات بتائی گئی جو افسوس ناک ہے اور الزام بے بنیاد اور میڈیا کا تصور ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!